مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 268 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 268

268 ریحانہ ! ( اپنی بہن ) یہ کون ہیں؟ اور میرے دل میں نقش ہو گیا کہ یہ تو وہی ہیں ریحانہ نے کہا تمہیں پتہ نہیں یہ نچھو بی بی کے شہید شوہر مرزا غلام قادر ہیں۔آپا جان باچھی کے داماد ہیں کمپیوٹر کے کام کے سلسلہ میں بہت صلاحیت رکھتے تھے جماعت کے بہت اچھے پروگرام کمپیوٹر کے تعلق میں کر رہے تھے“۔اس خواب کا ہم سب کی طبیعت پر بہت اثر ہوا۔زمانہ بڑے شوق سے سُن رہا تھا ہمیں سوگئے داستاں کہتے کہتے ایک شہید کو مسلسل دفاع کر کے وار روکتے ہوئے دیکھنا جماعت پر ہونے والے حملوں اور آپ کی تربانی کے ان پر اثرات کی طرف بھی ایک اشارہ ہے۔اس لذیذ نشست کے آخری لقمے کے لطف میں بھی سب کو شریک کر لوں خاکسار کو مخاطب کر کے محترمہ نے فرمایا: ایک دفعہ خواب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے گلے لگایا اور ایک بشارت دی عجیب بات ہے بشارت بتانے والی کا نام امة الباری تھا اور آج امتہ الباری ہی قادر کی سوانح لکھ رہی ہے خواب یہ ہے۔” میں نے دیکھا کہ امہ الباری شاہنواز کو بچی کا فراک تحفہ بھیجا ہے اُس کا شکریہ کا خط آیا ہے اور لکھا ہے کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ سے معانقہ فرمایا ہے اور فرمایا ہے العید اقرب۔باری کا خط پڑھتے ہوئے میرے سامنے نظارہ آیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اپنے بازؤں میں لیا ہوا ، تھا آپ کا ہلکا براؤن کوٹ تھا۔“