مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 141 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 141

141 حضور ایدہ الودو کی دُعاؤں کا انداز غیر معمولی خوشی اور غیر معمولی حمد و شکر کے جذبے سے مغلوبیت کا مظہر ہے۔دُنیا اور آخرت دونوں لحاظ سے چمکتے ہوئے مقدر کی دُعا کس شان سے پوری ہوئی اور آخری دم تک کامل وفاداری کی دعا کیسی لگی۔یہ خدائی کام میں وہ ایسی دعائیں کردار ہا تھا جو قول کرنی تھیں۔خلیفہ ایج سے ذاتی تعلق : معصوم اور پاک دل قادر وقف زندگی کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف جھکتے چلے گئے۔اسی پاک محبت نے خلافت سے وابستگی کی اہمیت اجاگر کی۔حضور ایدہ الودود سے ایک خاص تعلق خاطر کا زندگی میں برابر عمل دخل رہا۔خطوط کا ایک مسلسل رابطہ تھا جس سے روشنی ملتی اور حیات کی راہیں منور رہتیں۔حضور پر نور کی دعائیں حاصل کرنا بڑی نعمت ہے تو انہیں جذب کرنے کے لئے خود کو سنوارتے رہنا اس سے بھی بڑی نعمت ہے قادر نے اسی مینارہ نور سے وافر اکتساب کیا اور انوکھی دُعائیں حاصل کیں۔حضور کے سفر ہجرت کے بارے میں قادر نے اپنا کوئی خواب آپ کو لکھا ہوگا جس کا جواب آپ نے اپنے دست مبارک سے عنایت فرمایا۔4-7-1363/1984 میرے پیارے قادر السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاته تمہارا نہایت پیارا خط ملا۔جزاکم اللہ احسن الجزاء تمہاری رویا تو حیرت انگیز صفائی سے پوری ہوئی۔اگر چہ میرے ساتھ بظاہر مردوں میں سے وقیع بھائی اور حمید نصر اللہ خان بھی تھے۔لیکن ایک تو وہ ہجرت میں شامل نہیں تھے، عارضی ساتھی تھے۔دوسرے فرسٹ