مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 138 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 138

138 حضور ایده الودود کا قبول وقف کا خط : 16 اکتوبر 1983ء میرے پیارے قادر السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ تمہارے وقف کی پیشکش کی اتنی خوشی ہوئی کہ تم اندازہ بھی نہیں کر سکتے۔خوشی کے آنسوؤں سے آنکھیں چھلک گئیں۔حضرت عموں صاحب کی نسل میں سے، جنہوں نے مجھے بہت پیار دیا اور جن سے مجھے بہت پیار تھا، تم دوسری سیڑھی کے بچوں میں غالباً پہلے ہو جسے وقف کی توفیق مل رہی ہے۔الحمد للہ ثم الحمد للہ میں اس دعا کے ساتھ یہ وقف قبول کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اسے قبول فرمائے اور ساری زندگی تمہیں قرب اور پیار سے نوازتا رہے اور دنیا اور آخرت دونوں لحاظ سے چمکتا ہو مقدر عطا فرمائے۔تمہیں حوصلہ دے کہ وقف کے تقاضوں کو اُس کی رضا کے مطابق آخر دم تک کامل وفاداری کے ساتھ ادا کرسکو اور کبھی ایک لمحہ کے لئے بھی دنیا کا خیال تمہارے اور تمہارے وقف کے درمیان حائل نہ ہو سکے۔آج آسٹریلیا میں آخری دن ہے کل انشاء اللہ سری لنکا کے لئے روانہ ہوں گے۔اللہ کرے بقیہ سفر بھی اس کی رضا کے مطابق طے ہو اور بہترین اور مقبول بارگاہ خدمت کی توفیق عطا ہوتی رہے۔انشاء اللہ بہت جلد ربوہ میں ملاقات ہوگی جس