مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 112 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 112

112 پرائمری تعلیم تک تو قادر کے جو ہر کھل کر سامنے نہیں آئے تھے۔مگر ہائی اسکول میں اچھے طالب علم اور ملنسار طبیعت کے علاوہ اچھے کھلاڑی کی حیثیت سے بھی نظروں میں آنے لگے۔ایبٹ آباد اسکول میں کھیلیوں کا نظام بھی اچھا تھا۔قادر نے کیرم اور ٹینس خوب کھیلی۔مگر فٹ بال کے کھلاڑی کی حیثیت سے خوب مانے گئے۔شروع میں اسکول کی ٹیم میں شامل رہے پھر کپتان بنا دیئے گئے اور Best football player سرٹیفیکیٹ بھی لیا۔اسکول کی طرف سے۔N۔C۔C ( نیشنل کیڈٹ کورس) میں حصہ بھی لیا۔قادر اچھے تیراک تھے۔سائیکل مہارت سے چلاتے۔ایک دفعہ لاہور سے ایبٹ آباد کا سفر سائیکل پر کیا۔