غلام فاطمہ بیگم صاحبہؓ، میمونہ بیگم صاحبہؓ — Page 1
غلام فاطمه بیگم ، میمونہ بیگم 1 حضرت میمونہ بیگم صاحبہ اہلیہ چوہدی علی محمد صاحب حضرت غلام فاطمہ صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر عبدالرحمن صاحب کا مٹی پیارے بچو! شہر سیالکوٹ کو یہ شرف حاصل ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام یہاں دو دفعہ تشریف لائے۔ایک دفعہ دعویٰ سے پہلے جب آپ علیہ السلام نے ایک مکان کرائے پر لیا ، اپنا کام خاموشی سے مکمل کیا اور واپس قادیان تشریف لے گئے۔دوسری مرتبہ 1904ء میں آپ ایک نئی شان کے ساتھ شہر سیالکوٹ میں داخل ہوئے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس زمانہ کا مسیح و مہدی بنا کر عظیم الشان ترقیات سے نوازا تھا۔آپ کی تشریف آوری پر شہر بھر میں خوشیاں منائی جارہی تھیں۔دکانوں ، مکانوں ، چھتوں ، اور بازاروں میں ہر طرف انسانوں کا ایک ہجوم تھا۔لوگ آپ علیہ السلام کی ایک جھلک دیکھنے کو بیقرار تھے۔اس ہجوم میں دو طرح کے لوگ تھے۔کچھ وہ بد نصیب جو اس لئے آئے تھے کہ لوگوں کو آپ علیہ السلام سے ملنے اور آپ علیہ السلام کی بات سننے