غلام فاطمہ بیگم صاحبہؓ، میمونہ بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 16 of 23

غلام فاطمہ بیگم صاحبہؓ، میمونہ بیگم صاحبہؓ — Page 16

غلام فاطمه بیگم ، میمونہ بیگم 16 شعائر اللہ ( اللہ کی نشانیاں) سے ملاتے رہیں۔1993 ء میں جب ان کی ایک مینی خلیفہ امسیح الرابع سے ملنے گئی تو حضور نے ارشادفرمایا:۔ڈاکٹر صاحب مرحوم نے اپنی اولاد میں خاندانِ مسیح موعود علیہ السلام کی محبت ودیعت کر دی ہے 66 غلام فاطمہ بیگم صاحبہ نے بتایا کہ جب میمونہ بیگم صاحبہ کے ہاں عبدالسلام اختر پیدا ہوئے تو لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکل پیش آئی اُس وقت ہمارے ڈاکٹر عبدالرحمن نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ جتنی بھی بیٹیاں دے گا آپ اُنہیں ڈاکٹر بنا ئیں گے۔وہ ایسے مقبول وقت کی دعا تھی کہ صرف ان کی تین بیٹیاں ہی ڈاکٹر نہ بنیں بلکہ دو بہوئیں بھی ڈاکٹر ہیں اور آگے ان کی اولادوں میں بھی میڈیکل کی طرف رجحان ہے۔کراچی حلقہ جیکب لائنز کی صدر ر ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کو اس طرح نبھایا کہ ان سے بالا عہدہ دار اور اُن کی رفقائے کار اور ان کی تربیت یافتہ آنے والی نسل انہیں عزت واحترام سے یاد کرتی ہے۔غریب پروری اس خاندان کا طرۂ امتیاز رہا۔آپ بھی بڑی خاموشی خدمت خلق کی عادی تھیں۔خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے گہری محبت و عقیدت تھی اور