غلام فاطمہ بیگم صاحبہؓ، میمونہ بیگم صاحبہؓ — Page 14
غلام فاطمه بیگم ، میمونہ بیگم کو پیٹھ پیچھے بیان کرنے کے۔14 آپ عام گھر یلو زندگی میں چھوٹے سے چھوٹے کام میں ذکر الہی اور رضائے الہی کی صورت نکال لیتیں۔کئی مثالیں ہیں جو آج بھی مشعل راہ ہیں مثال کے طور پر نیا پھل آتا تو پہلے صدقہ دیتیں پھر پھل کھاتیں۔یقیناً آپ کی شکر گزاری کا یہ انداز اللہ تعالیٰ کو بہت محبوب ہوگا۔نماز سے پہلے بڑے اہتمام سے وضو کرتیں۔ساتھ کلمہ پڑھتی رہتیں آپ کوشش کرتیں کہ ہر وقت باوضور ہیں۔جب جوڑوں کے درد کی وجہ سے عملاً معذوری کی سی حالت ہوگئی تھی تب بھی بیٹھ کر اچھی طرح وضو کرتیں۔حضرت غلام فاطمہ بیگم صاحبہ کثرت سے ذکر الہی کرتیں ، آپ دھیمی آواز میں وقار سے بات کرتیں اور دوسروں کو بھی تاکید کرتیں کہ اونچی آواز سے نہیں بولنا ، گالی نہیں دینا۔آپ کے گھر میں ڈانٹنے کا جو انداز تھا بس اس حد تک تھا کہ جب کبھی آپ سے کوئی غلطی ہو جاتی تو آپ کی بڑی بہن میمونہ بیگم صاحبہ کہیں شاباش فاطمہ شاباش، یہی تنبیہ بہت کافی ہوتی تھی۔ایک دفعہ غلام فاطمہ بیگم صاحبہ کا بیٹار فیع احمد نمونیہ و ٹائیفائڈ کی وجہ سے شدید بیمار ہو گیا۔اُس وقت علاج کے لئے موجودہ زمانہ جیسی سہولتیں