غیبت ۔ ایک بدترین گناہ — Page 46
46 445 حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رسالہ نالی کے ارشادات دوا ہم نعمتیں زندگی اور وقت : حضرت خلیفة المسیح الثالث نے فرمایا :- انسان کو اللہ تعالیٰ نے جو بڑی نعمتیں عطاء کی ہیں ان میں دو اہم نعمتیں زندگی اور وقت کی نعمتیں ہیں۔دنیا میں ہزاروں قسم کے ایسے کیڑے ہیں جو چند منٹ کے لئے زندہ ہوتے ہیں اور پھر مر جاتے ہیں اگر انسان کی زندگی بھی چند لمحات چند دقائق ندگھنٹوں پر مشتمل ہوتی تو اسے اعمال صالحہ بجالا کر خدا تعالیٰ کی نعمتوں کے حاصل یا چند کرنے کا وقت کہاں تھا۔سورۃ عصر میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :- وَالْعَصْرِةٌ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍةٌ الا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُو الصَّلِحَتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَا صَوْا بِالصَّبْرِةُ یعنی بہت افسوس ہے کہ انسان گھاٹے میں پڑ جاتا ہے حالانکہ ہم نے اس کے لئے نفع اٹھانے کے ہزاروں سامان پیدا کئے تھے۔اس کو لمبی عمر عطا کی تھی جس میں وہ ہماری طرف جھک کر اور متوجہ ہو کر اپنی جھولی ہمارے خزانوں سے بھر سکتا تھا