غیبت ۔ ایک بدترین گناہ

by Other Authors

Page 44 of 82

غیبت ۔ ایک بدترین گناہ — Page 44

44 ہوتی ہیں۔مگر وہ عیب چینی کرتے ہوئے بھی نہیں سمجھتے کہ ہم عیب چینی کر رہے ہیں اگر بچپن سے ہی اُن کی اصلاح کی جاتی اور نگرانی کی جاتی تو ان کی یہ حالت نہ ہوتی اگر کوئی قوم اعلیٰ اخلاق اور پسندیدہ اعمال میں ترقی کر سکتی ہے تو اس کیلئے بہترین ذریعہ یہی ہے کہ وہ اپنی اصلاح کی بھی کوشش کرے مگر اپنی نسل کی اصلاح اور اس کے اخلاق کی خاص نگرانی کرے۔اوڑھنی والیوں کے پھول صفحہ 157) غیبت کیا ہے؟ لوگ سچائی کو نہیں جانتے کہ وہ کیا چیز ہوتی ہے وہ صرف سچ کا لفظ جان لینا کافی سمجھتے ہیں اسی طرح وہ نہیں جانتے محنت کتنی ضروری چیز ہے۔بلکہ صرف محنت کے لفظ کو رٹ لینا اپنے لئے اور اپنے بچوں کے لئے کافی سمجھتے ہیں۔اسی طرح لوگ جھوٹ سے بچنے کے الفاظ تو سنتے ہیں مگر نہیں جانتے کہ جھوٹ کیا ہوتا ہے اسی طرح انہوں نے بنی نوع انسان کی محبت اور خیر خواہی کے الفاظ سنے ہوتے ہیں مگر جانتے نہیں۔محبت اور خیر خواہی کیا ہوتی ہے۔اسی طرح انہوں نے غیبت کا لفظ سنا ہوا ہوتا ہے یہ نہیں کہ ہماری شریعت میں اس کا حل موجود نہیں۔حل موجود ہے۔قرآن کریم نے ان امور کی وضاحت کر دی ہے احادیث میں رسول کریم ﷺ نے تمام باتوں کو کھول کر بیان کر دیا ہے مگر لوگ ان باتوں کی طرف توجہ ہی نہیں کرتے۔حدیثوں میں آتا ہے کہ ایک دفعہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا غیبت نہیں کرنی چاہئے۔اس پر ایک شخص نے کہا۔یا رسول اللہ ! اگر میں اپنے بھائی کا وہ عیب بیان کروں جو اس میں فی الواقعہ موجود ہے تو آیا یہ بھی غیبت ہے۔رسول کریم نے فرمایا غیبت اسی کا تو نام ہے کہ تم اپنے بھائی کا اس کی عدم موجودگی میں ایسا عیب بیان کرو جو فی الواقعہ اس میں