غیبت ۔ ایک بدترین گناہ — Page 9
غیبت ایک بدترین گناہ قوت گویائی بولنے کی طاقت انسان کے مافی الضمیر کو دوسروں تک پہنچانے کا ذریعہ ہے۔بولنے میں استعمال ہونے والے اعضاء میں اہم ترین زبان ہے اس لئے صرف زبان کا لفظ قوت گویائی کا مترادف ہو جاتا ہے۔ہم ایسے محاورات وکہا تیں سنتے ہیں۔☆ قید میں رکھنے کے لئے زبان سے بڑا درندہ کوئی نہیں۔ایک چپ سو سکھ ایک لمبی زبان زندگی کو چھوٹا بنادیتی ہے۔زبان میں کوئی ہڈی نہیں پھر بھی کچل ڈالتی ہے۔زبان کا زخم کبھی نہیں بھرتا زبان کی کاٹ انسانی معاشرہ کی یکجہتی کو کاٹ کر رکھ دیتی ہے۔اس کے گند سے دل آلودہ ہو جاتے ہیں۔غیر شفاف دل والے اچھے انسان ہو سکتے ہیں نہ خدا تعالیٰ اُن کے دل میں گھر کرتا ہے۔ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی زبان کو ہرایسی غلط بات سے پاک رکھیں جس میں ناپا کی کا شائبہ بھی ہو جب ہی ہمارے دل اللہ تعالیٰ کا عرش بن سکتے ہیں۔