غلبہء حق — Page 91
۹۱ تیسرا حوالہ فتح حق صدا پر مجموعہ اشتہارات حصہ اول حه سے یہ نقل کیا ہے:۔تمام مسلمانوں کی خدمت میں یہ گزارش ہے کہ اس عاجز کے رسالہ فتح الاسلام و توضیح مرام و ازالہ اوہام میں جس قدرا ایسے الفاظ موجود ہیں کہ محدث ایک معنی میں نبی ہوتا ہے یا یہ کہ محدثیت جزوی نبوت ہے با یه که محد ثیت نبوت نا قصہ ہے یہ تمام الفاظ حقیقی معنوں پر محمول نہیں بلکہ صرف سادگی سے اُن کے لغوی معنوا کے لحاظ سے بیان کیے گئے ہیں ورنہ حا شاد کلا مجھے نبوت حقیقی کا ہر گز دعوی نہیں بلکہ جیسا کہ میں کتاب ازالہ اوہام کے صص ۱۳ پر لکھ چکا ہوں۔میرا اس بات پر ایمان ہے کہ ہمارے سید و مولی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں اس میں تمام بھائیوں کی خدمت میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اگر وہ ان لفظوں سے ناراض ہیں اور ان کے دلوں پر یہ الفاظ شاق ہیں تو وہ ان الفاظ کو ترمیم شدہ سمجھ لیں۔کیونکہ کسی طرح مجھ کو مسلمانوں میں تفرقہ اور نفاق ڈالنا منظور نہیں۔جس حالت میں ابتدا سے میری نیت میں جس کو اللہ تعالیٰ جل نشانه خوب جانتا ہے اس لفظ نبی سے مراد نبوت حقیقی نہیں بلکہ صرف محدث مراد ہے جس کے معنے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم معلم مراد لیتے ہیں۔۔۔۔الخ