غلبہء حق

by Other Authors

Page 82 of 304

غلبہء حق — Page 82

تعلق سے ہوگا۔Ar پس فاروقی صاحب کا یہ بیان غلط ہے کہ : - ائمہ سلف نے اس بات کو تسلیم نہیں کیا کہ حضرت علیئے نبوی ہونے کی حالت میں دنیا میں آئیں گے فاروقی صاحب لکھتے ہیں :۔ر فتح حق صدا ( ۳ ) در حقیقت مر دوں والی حدیث ختم نبوت پر قطعی دلیل ہے۔کیونکہ اگر کچھ نبی بھی آنے والے ہوتے تو مجدوں کا وعدہ نہ دیا جاتا۔وعدہ ہمیشہ افضل چیز کا دیا جاتا ہے " اس کے جواب میں واضح ہو کہ مجددیت منافی نبوت نہیں۔اسی لیے حضرت شاہ ولی اللہ صاحب علیہ الرحمہ نے اپنی کتاب حجتہ اللہ البالغہ میں حضرت موسیٰ کے بعد آنے والے انبیاء بنی اسرائیل کو موسوی دین کے مجدد ہی قرار دیا ہے۔اور ختم نبوت امتی نبی کے آنے میں مانع نہیں اگر اسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام منافی سمجھتے تو کبھی یہ دعوئے نہ کرتے کہ آپ ایک پہلو سے نبی ہیں اور ایک پہلو سے امتی۔خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں :- ابو بكر افضل هذه الامة الايكون رو رکنوز الحقائق في حديث خير الخلائق من کہ ابو بکر اس امت میں سب سے افضل ہیں بجز اس کے کہ کوئی نبی پیدا ہو۔