غلبہء حق

by Other Authors

Page 73 of 304

غلبہء حق — Page 73

۷۳ کوئی نبی نہیں ہوا اور وہ ضرور نازل ہونے والا ہے۔پس جب تم اس کو دیکھو۔۔۔۔۔۔؟ (فاروقی صاحب نے باقی حصہ کا ترجمہ نہیں کیا۔ناقل ) اس کے بعد لکھتے ہیں :۔یہاں عیسی بن مریم سے مراد بنی اسرائیلی نبی ہیں۔کیونکہ شروع اس حدیث کا یوں ہوتا ہے کہ انبیاء علاقی بھائی ہوتے ہیں اب ظاہر ہے کہ مسیح موعود جو اس امت کا ایک فرد ہے کیونکہ حضرت عیسی تو دفات پاچکے اور مرنے کے بعد پھر کوئی اس دنیا میں واپس نہیں آسکتا ) وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا بھائی نہیں کہلا سکتا بلکہ اس کی نسبت آنحضرت صلی اللہ علیہ عظیم سے فرزند کی ہے۔کیونکہ روحانی طور پر سب امت کے لوگ آپ کی فرزندی میں داخل ہیں اور جب وہ ضرور نازل ہونے والا ہے کہا گیا تو وہ کی ضمیر مثیل عیسی بن مریم کی طرف جائے گی ؟" رفتح حق مت الجواب | ہم لوگ حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کے بیانات کی روشنی میں اس حدیث نبوی کو صرف امت محمد محمد سیح موعود علیہ السلام سے متعلق یقین کرتے ہیں نہ کہ " انه نازل سے پہلے کے حصہ کو مسیح اسرائیلی علیہ السلام سے متعلق۔اور انہ نازل" کے الفاظ سے مسیح موعود سے متعلق۔لہذا ہمیں انہ نازل میں ان کی ضمیر غائب کو ضمیر مثل قرار دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔