غلبہء حق

by Other Authors

Page 271 of 304

غلبہء حق — Page 271

پر ان الفاظ میں درج ہے۔" انَّ النَّصَارَى حَوَلوَ الْأَمْرَ سَنَرُهُ مَا عَلَى النصَارَى لِيُنَنَّ فِي الْحَطَمَةِ و اس کا ترجمہ خود حضرت کے وعود علیہ السلام نے تذکرہ ص ۲۹ پر یہ ہے درج را با انصاری نے حقیقت کو بدل دیا ہے سو ہم ذرت اور شکست کو نصاری پر واپس پھینک دیں گے۔اور آنھم نابود کر دینے والی آگ میں ڈالدیا جا دیگا اس ترجمہ سے صاف ظاہر ہے کہ اس الہام کا تعلق مسٹر عبد اللہ آتھم عیسائی سے ہے جس کے متعلق حضرت مسیح موعود نے پندرہ ماہ کے اندر ہلاکت کی پیشگوئی فرمائی تھی۔مبشر طیکہ وہ حق کی طرف رجوع نہ کرے اور چونکہ مسٹر آتھم نے رجوع کریں تھا اس لیے وہ پندرہ ماہ کے اندر ہلاک نہ ہوا۔مگر اس پر عیسائیوں نے اپنی فتح کا ڈنکا بجایا اور جلوس نکالے اور مسٹر آتھم اس پر خاموش رہا تو اللہ تعالے نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہاما بتایا کہ ہم یہ ذلت نصاری پر لوٹا دیں گے اور آتھم ہلاک ہو گا اور جہنم میں ڈالا جائے گا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ مسٹر آتھم اخفائے حق کی وجہ سے پیشگوئی کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں جلد ہلاک ہو گیا اور دوزخ کا ایندھن بنا۔فاروقی صاحب نے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات کے معانی بگاڑنے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے۔بچنا نچہ وہ آپ کے مندرجہ بالا الہام کے بالکل غلط معنی کر رہے ہیں۔حالانکہ اس کی تشریح حضرت مسیح موعود علیہ السلام خود فرما چکے ہیں میں میں نصارٹی کی ذلت شکست کا بیان ہے نہ کہ جماعت احمدیہ کی