غلبہء حق — Page 238
۲۳۸ خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام رسالہ الوصیت میں صاف تحریر فرماتے ہیں :- یہ خدا تعالیٰ کی سنت ہے اور جب سے اس نے انسان کو زمین میں پیدا کیا ہمیشہ وہ اس سنت کو ظاہر کرتا رہا کہ وہ اپنے نبیوں اور رسولوں کی مدد کرتا ہے اور ان کو غلبہ دیتا ہے۔جیسا کہ وہ فرماتا ہے كتب الله لا غلِينَ أَنَا وَرُسُلی رخدا نے لکھ رکھا ہے کہ وہ اور اس کے نبی غالب رہیں گے۔ترجمہ ماخوذ از حاشیہ) اور غلبہ سے مراد یہ ہے کہ جیسا کہ رسولوں اور نبیوں کا یہ منشا ہوتا ہے کہ خدا کی حجت زمین پر پوری ہو جائے اور اس کا مقابلہ کوئی نہ کر سکے اسی طرح خدا تعالیٰ قومی نشانوں کے ساتھ ان کی سچائی ظاہر کر دیا ہے اور جن راستبازیوں کو وہ دنیا میں پھیلانا چاہتے ہیں۔اس کی تخم ریزی انہی کے ہاتھ سے کر دیا ہے۔لیکن اس کی پورتی تکمیل اُن کے ہاتھوں سے نہیں کرتا بلکہ ایسے وقت میں ان کو وفات دیگر کہ جو بظاہر ایک کامی کا خون اپنے ساتھے یکھتا ہے مخالفوں کو سہنسی اور ٹھٹھے اور طعن اور تشنیع کا موقعہ دیدیا ہے اور جب وہ ہنسی ٹھٹھا کر چکتے ہیں تو پھر ایک دوسرا ہاتھ اپنی قدرت کا دکھاتا ہے اور ایسے اسباب پیدا کر دیتا ہے کہ جن کے ذراجہ