غلبہء حق — Page 151
۱۵۱ ایسا ہی اسبات پر بھی ایمان فرض ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دو بعث ہیں۔نمبرای بعثت محمد کی جو جلالی رنگ میں ہے جو ستارہ مریخ کی تاثیر کے نیچے ہے جس کی نسبت بحوالہ توریت قرآن شریف میں یہ آیت ہے محمد رسول والذين معه اشداء على الكفار الله رحماء بينهم۔(نمبر۲) دوسرا بعثت احمدی جو جمالی رنگ میں ہے جو ستارہ مشتری کی تاثیر کے نیچے ہے جس کی نسبت بحوالہ انجیل قرآن شریف میں یہ آیت ہے دمبشر ابوسول ياتي منم بعدی اسمه احمد۔اور چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو باعتبا ر اپنی ذات اور اپنے تمام سلسلہ خلفا کے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے ایک ظاہر اور کھلی کھلی مماثلت ہے اس لیے خدا تعالے نے بلا واسطہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت موسی کے رنگ پر مبعوث فرمایا لیکن آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت عیسے ہم سے ایک مخفی اور باریک مماثلت تھی اس لیے خدا تعالیٰ نے ایک بروز کے آئینہ میں رجو میسج موعود ہے۔ناقل ) اس پوشیدہ مماثلت کا کامل طور پر رنگ دکھلا دیا (تحفہ گولڑویہ ایڈیشن اول صفحوصت)