غلبہء حق

by Other Authors

Page 3 of 304

غلبہء حق — Page 3

بسم الله الرحمن الرحيم پیش لفظ احمد به انجمن اشاعت اسلام لاہور نے ایک کتاب بنام فتح حق، مؤلفہ الحاج ممتاز احمد صاحب فاروقی ستاره خدمت ہماری جماعت کے خلاف شائع کی ہے۔مؤلف نے اپنی کتاب کا نام فتح حق رکھا ہے۔حق کو بیشک فتح ہوتی ہے۔مگر حضرت خلیفہ ایسی الثانی رضی اللہ عنہ کے مقابلہ میں لاہوری فریق کو جو فتوحات حاصل ہوتی رہی ہیں اُن کی حقیقت امور ذیل پر غور سے واضح ہو جاتی ہے۔اهر اول : مولوی محمد علی صاحب چاہتے تھے کہ چھ سال تک حضرت مولوی نور الدین یعنی اللہ عنہ کو خلیفہ ماننے کے بعد اب جماعت میں کوئی خلیفہ منتخب نہیں ہونا چاہیئے چنانچہ انھوں نے حضرت خلیفہ اسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کی وفات سے پہلے ایک اشتہار مخفی طور پر تیار کر رکھا تھا۔اور ڈاک میں روانہ کرنے کے لیے اس کے پیکٹ بھی بنوا رکھے تھے۔اس کا عنوان تھا۔ایک نہا بہت ضروری اعلان۔اس کا مضمون یہ تھا کہ جماعت میں خلافت کے نظام کی ضرورت نہیں، بلکہ انجمن کا انتظام ہی کافی ہے۔البتہ غیر احمدیوں سے بیعت لینے کی غرض سے اور حضرت خلیفہ المسیح الاول کی وصیت کے احترام میں کوئی شخص بطور امیر مقرر کیا جا سکتا ہے مگر یہ شخص جماعت یا صدر امین کا مطاع نہیں ہوگا، بلکہ اس کی امارت محدود اور مشروط ہو گی وغیرہ۔اس میں افسرادر جماعت کو ابھارا گیا تھا کہ وہ کسی واجب الاطاعت خلافت پر رضا مند نہ ہوں۔