فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 66 of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 66

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 66 ہے۔لیکن حرام بالنسبت کی مثال یہ ہے کہ ایک شخص محنت کر کے کسب حلال سے روپیہ پیدا کرے تو حلال ہے لیکن اگر وہی روپیہ نقب زنی یا قمار بازی سے حاصل کرے تو حرام ہوگا۔بخاری کی پہلی ہی حدیث ہے إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ۔ایک خونی ہے اگر اس کی تصویر اس غرض سے لے لیں کہ اس کے ذریعہ اس کو شناخت کر کے گرفتار کیا جاوے تو یہ نہ صرف جائز ہوگی بلکہ اس سے کام لینا فرض ہو جائے گا۔اسی طرح اگر ایک شخص اسلام کی تو ہین کرنے والے کی تصویر بھیجتا ہے تو اس کو اگر کہا جاوے کہ حرام کام کیا ہے تو یہ کہنا موذی کا کام ہے۔یا درکھو اسلام بت نہیں ہے بلکہ زندہ مذہب ہے مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آج کل نا سمجھ مولویوں نے لوگوں کو اسلام پر اعتراض کرنے کا موقعہ دیا ہے۔آنکھوں میں ہر شے کی تصویر بنتی ہے بعض پتھر ایسے ہیں کہ جانور اڑتے ہیں تو خود بخود ان کی تصویر اتر آتی ہے۔اللہ تعالیٰ کا نام مصور ہے - يُصَوِّرُكُمْ فِی الاَرحَامِ۔پھر بلا سوچے سمجھے کیوں اعتراض کیا جاتا ہے۔اصل بات یہی ہے جو میں نے بیان کی ہے کہ تصویر کی حرمت غیر حقیقی ہے۔کسی محل پر ہوتی ہے اور کسی پر نہیں۔غیر حقیقی حرمت میں ہمیشہ نیت کو دیکھنا چاہئے۔اگر نیت شرعی ہے تو حرام نہیں ورنہ حرام ہے۔" الحکم نمبر 8 جلد 6 مؤرخہ 28 فروری 1902ء صفحہ 6) (۸۲) تارک نماز تارک ایمان ہے ایک شخص نے عرض کی کہ میرے لئے دعا کرو کہ نماز کی تو فیق اور استقامت ملے۔فرمایا:۔حقیقت میں جو شخص نماز کو چھوڑتا ہے وہ ایمان کو چھوڑتا ہے۔اس سے خدا کے ساتھ تعلقات میں فرق آ جاتا ہے۔اس طرف سے فرق آیا تو معاً اس طرف سے بھی فرق آ جاتا ہے۔" الحکم نمبر 14 جلد 7 مؤرخہ 24 اپریل 1903 ، صفحہ 11) (۸۳) رکوع میں شامل ہونے سے رکعت ہوتی ہے یا نہیں اس بات کا ذکر آیا کہ جو شخص جماعت کے اندر رکوع میں آ کر شامل ہو اس کی رکعت ہوتی ہے یا