فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 64 of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 64

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 64 (۷۹) مخالف کی مسجد میں نماز سوال ہوا کہ مخالف ہم کو مسجد میں نماز پڑھنے نہیں دیتے حالانکہ مسجد میں ہمارا حق ہے۔ہم ان سے بذریعہ عدالت فیصلہ کرلیں؟ فرمایا:۔ہاں اگر کوئی حق ہے تو بذریعہ عدالت چارہ جوئی کرو۔فساد کرنامنع ہے۔کوئی دنگہ فساد نہ کرو۔" الحکم نمبر 19 جلد 7 مؤرخہ 24 اپریل 1903 ء صفحه (11) فرمایا:۔(۸۰) ایک رکعت میں قرآن شریف ختم کرنا بعض لوگ جو ایک رکعت میں قرآن شریف ختم کرنا فخر سمجھتے ہیں وہ درحقیقت لاف مارتے ہیں۔دنیا کے پیشہ ور لوگ بھی اپنے اپنے پیشہ پر ناز کرتے ہیں۔آنحضرت عبید اللہ نے کبھی اس طریق سے قرآن کریم ختم نہیں کیا بلکہ چھوٹی چھوٹی سورتوں پر آپ نے اکتفا کیا۔" الحکم نمبر 23 جلد 7 مؤرخہ 24 / جون 1903ء صفحہ 14) حضور علیہ السلام کے مذکورہ ارشاد کی اخبار بدر میں ان الفاظ میں رپورٹ شائع ہوئی۔ذکر ہوا کہ ایک رکعت میں بعض لوگ قرآن کو ختم کرنا کمالات میں تصور کرتے ہیں۔اور ایسے حافظوں اور قاریوں کو اس امر کا بڑا فخر ہوتا ہے۔حضرت اقدس نے فرمایا کہ:۔" یہ گناہ ہے اور ان لوگوں کی لاف زنی ہے، جیسے دنیا کے پیشہ والے اپنے پیشہ پر فخر کرتے ہیں ویسے ہی یہ بھی کرتے ہیں۔آنحضرت ﷺ نے اس طریق کو اختیار نہ کیا حالانکہ اگر آپ چاہتے تو کر سکتے تھے مگر آپ نے چھوٹی چھوٹی سورتوں پر اکتفا کی۔" ( اخبار بدر نمبر 22 جلد 2 مؤرخہ 19 جون 1903 ء صفحہ 169 ) (۸۱) تصویر اور نماز ایک شخص نے دریافت کیا کہ تصویر کی وجہ سے نماز فاسد تو نہیں ہوتی ؟ جواب میں حضرت اقدس