فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 59 of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 59

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا:۔59 59 کیلا وتر تو ہم نے کہیں نہیں دیکھا۔وتر تین ہیں۔خواہ دورکعت پڑھ کر سلام پھیر کر تیسری رکعت پڑھ لو خواہ تینوں ایک ہی سلام سے آخر میں التحیات بیٹھ کر پڑھ لو۔ایک وتر ٹھیک نہیں۔" ( اخبار بدر نمبر 13 جلد 2 مؤرخہ 17 را پریل 1903ء صفحہ 98) (۷۵) وتر پڑھنے کا طریق و وقت سوال:۔وتر پڑھنے کا کیا طریق ہے؟ جواب:۔حدیث شریف کے مطابق وتر اور مغرب کے فرائض میں فرق کرنا ضروری ہے۔اس کے واسطے حضرت مسیح موعود کا طریق یہ ہے کہ آپ پہلے دو رکعت پڑھتے ہیں اور سلام پھیرتے ہیں۔پھر معاً اُٹھ کر ایک رکعت اور پڑھتے ہیں۔سوال:۔وتر کس وقت پڑھنے چاہئیں؟ جواب:۔وتر پہلی رات کو پڑھ لینا بہتر ہے۔پچھلی رات بھی پڑھے جا سکتے ہیں۔بہتر یہی ہے کہ پہلی رات پڑھ لئے جاویں۔حضرت مسیح موعود کا یہی طریق عمل ہے کہ آپ پہلی رات کو پڑھ لیا کرتے ہیں۔اخبار بدر نمبر 2 جلد 2 مؤرخہ 12 جنوری 1906ء صفحہ 6) (۷۶) سفر میں وتر سوال:۔سفر میں وتر کے کتنے رکعت پڑھنے چاہئیں؟ جواب:۔سفر و حضر میں وتر کے واسطے تین رکعت ضروری ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام سفر میں بھی وتر کے تین رکعت بعد نماز عشاء پہلی رات کو ضرور پڑھا کرتے ہیں۔اخبار بدر نمبر 2 جلد 2 مؤرخہ 12 / جنوری 1906ء صفحہ 6) (۷۷) نماز کے بعد دعا مولوی سید محمود شاہ صاحب نے جو سہارنپور سے تشریف لائے ہوئے ہیں حضرت اقدس امام