فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 36 of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 36

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 36 دعا ئیں نماز میں کر لیا کرو۔فرمایا:۔" دعا کوباً واز بلند پڑھنے کی ضرورت کیا ہے۔خدا تعالیٰ نے تو فرمایا ہے۔تَضَرُّعاً وَ خُفْيَةً ) دُوْنَ الْجَهْرِ مِنَ الْقَوْلِ" عرض کیا کہ قنوت تو پڑھ لیتے ہیں۔فرمایا:۔ہاں ادعیہ ماثور جو قرآن و حدیث میں آچکی ہیں وہ بے شک پڑھ لی جاویں۔باقی دعائیں جو اپنے ذوق و حال کے مطابق ہیں وہ دل ہی میں پڑھنی چاہئیں۔" ( اخبار بدر نمبر 31 جلد 6 مؤرخہ یکم اگست 1907 ، صفحہ 12 ) (۴۷) نماز کے اندر مقامات دعا اور ہر زبان میں دعا یہ از حضرت مسیح موعود علیہ السلام - فرمایا:۔"نماز کے اندر ہی اپنی زبان میں خدا تعالیٰ کے حضور دعا کرو۔سجدہ میں بیٹھ کر رکوع میں کھڑے ہو کر ہر مقام پر اللہ تعالیٰ کے حضور میں دعائیں کرو۔بے شک پنجابی زبان میں دعائیں کرو۔جن لوگوں کی زبان عربی نہیں اور عربی سمجھ نہیں سکتے ان کے واسطے ضروری ہے کہ نماز کے اندر ہی قرآن شریف پڑھے اور مسنون دعائیں عربی میں پڑھنے کے بعد اپنی زبان میں بھی خدا تعالیٰ سے دعائیں مانگیں اور عربی دعاؤں کا اور قرآن شریف کا بھی ترجمہ سیکھ لینا چاہئے۔نماز کو صرف جنتر منتر کی طرح نہ پڑھو بلکہ اس کے معانی اور حقیقت سے معرفت حاصل کرو۔خدا تعالیٰ سے دعا کرو کہ ہم تیرے گنہگار بندے ہیں اور نفس غالب ہے۔تو ہم کو معاف کر اور دنیا اور آخرت کی آفتوں سے ہم کو بچا۔" اخبار بدر نمبر 30 جلد 2 مؤرخہ 26 جولائی 1906 ، صفحہ 3 (۴۸) دعا میں صیغہ واحد کو جمع کرنا ایک دوست کا سوال حضرت کی خدمت میں پیش ہوا کہ میں ایک مسجد میں امام ہوں۔بعض ا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللهِ الله يَقُولُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاجُبُرُنِي وَارْزُقْنِي وَارْفَعْنَى (سنن ابن ماجه كتاب اقامة الصلاة والسنة فيها باب ما يقول بين السجدتين) (حاشیه از مرتب)