فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 16 of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 16

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 16 " وضوکرنا تو صرف ہاتھ پیر اور منہ دھونا ( ومسح سر۔ناقل ) ہے۔" ( نور القرآن نمبر 2 ، روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 420 مطبوعہ نومبر 1984 ء ) (۱۳) وضو سے ازالہ گناہ (از حضرت مسیح موعود علیہ السلام ) " آپ کا یہ کہنا کہ وضو کرنے سے گناہ کیونکر دور ہو سکتے ہیں۔شارع علیہ السلام کا یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے چھوٹے چھوٹے حکم بھی ضائع نہیں جاتے۔اور ان کے بجا مطلب۔لانے سے بھی گناہ دور ہوتے ہیں۔" ( نور القرآن نمبر 2، روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 420 مطبوعہ نومبر 1984ء) (۱۴) مسواک حضرت صاحب مسواک کو بہت پسند فرماتے ہیں اور علاوہ مسواک کے اور مختلف چیزوں سے دن میں کئی دفعہ دانتوں کو صاف کرتے ہیں اور نبی کریم کی بھی یہی سنت تھی۔پس سب کو چاہئے کہ اس طرف بھی توجہ رکھا کریں۔اخبار بدر نمبر 9 جلد 6 مؤرخہ 28 فروری 1907 ء صفحه 10) (۱۵) اذان کے وقت بات کرنا اور پڑھنا منع نہیں ہے حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے اس قدر تقریر فرمائی تھی کہ عصر کی اذان ہوگئی اور نواب صاحب اور مشیر اعلیٰ صاحب خاموش ہو گئے۔حضرت نے فرمایا کہ:۔" اذان میں باتیں کرنی منع نہیں ہیں۔آپ اگر کچھ اور بات پوچھنا چاہتے ہیں تو پوچھ لیں کیونکہ بعض باتیں انسان کے دل میں ہوتی ہیں اور وہ کسی وجہ سے ان کو نہیں پوچھتا اور پھر رفتہ رفتہ وہ بُرا نتیجہ پیدا کرتی ہیں۔جو شکوک پیدا ہوں ان کو فوراً باہر نکالنا چاہئے ، یہ بُری غذا کی طرح ہوتی ہیں اگر نہ نکالی جائیں تو سور ہضمی ہو جاتی ہے۔" الحکم نمبر 12 جلد 8 مؤرخہ 10 / اپریل 1904 صفحہ 3)