فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 263 of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 263

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 263 جاتی ہے۔اگرچہ میں ایک غریب آدمی ہوں مگر چاہتا ہوں کہ یہ اشیاء اپنے بچے کی بسم اللہ پر آپ کی خدمت میں ارسال کروں۔حضرت نے جواب میں تحریر فرمایا:۔سختی اور قلم و دوات سونے یا چاندی کی دینا یہ سب بدعتیں ہیں ان سے پر ہیز کرنا چاہئے اور باوجود غربت کے اور کم جائیداد ہونے کے اس قد را سراف اختیار کرنا سخت گناہ ہے۔" فرمایا:۔( اخبار بدر نمبر 36 جلد 6 مؤرخہ 05 ستمبر 1907 صفحہ 3) (۳۵۰) فتوی در باب تعظیم امام حسین و اہانت یزید پلید واضح ہو کہ کسی شخص کے ایک کارڈ کے ذریعہ سے مجھے اطلاع ملی ہے کہ بعض نادان آدمی جو اپنے تئیں میری جماعت کی طرف منسوب کرتے ہیں ، حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی نسبت یہ کلمات منہ پر لاتے ہیں کہ نعوذ باللہ حسین بوجہ اس کے کہ اس نے خلیفہ وقت یعنی یزید سے بیعت نہیں کی باغی تھا اور یزید حق پر تھا۔لَعْنَت اللهِ عَلَى الْكَاذِ ِبينَ (ال عمران: (۲۲)۔مجھے امید نہیں کہ میری جماعت کے کسی راستباز کے منہ سے ایسے خبیث الفاظ نکلے ہوں۔مگر ساتھ اس کے مجھے یہ بھی دل میں خیال گزرتا ہے کہ چونکہ اکثر شیعہ نے اپنے ورد تبرے اور لعن وطعن میں مجھے بھی شریک کر لیا ہے اس لئے کچھ تعجب نہیں کہ کسی نادان بے تمیز نے سفیہا نہ بات کے جواب میں سفیہا نہ بات کہہ دی ہو۔جیسا کہ بعض جاہل مسلمان کسی عیسائی کی بدزبانی کے مقابل پر جو آنحضرت عیل اللہ کی شان میں کرتا ہے حضرت عیسی علیہ السلام کی نسبت کچھ سخت الفاظ کہہ دیتے ہیں۔بہر حال میں اس اشتہار کے ذریعہ سے اپنی جماعت کو اطلاع دیتا ہوں کہ ہم اعتقا در کھتے ہیں کہ یزید ایک نا پاک طبع دنیا کا کیڑہ اور ظالم تھا اور جن معنوں کی رو سے کسی کو مومن کہا جاتا ہے وہ معنی اس میں موجود نہ تھے۔مومن بننا کوئی امر سہل نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ ایسے شخصوں کی نسبت فرماتا ہے۔قَالَتِ الْأَعْرَابُ امَنَّا قُلْ لَمْ تُؤْ مِنُوا وَلَكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا (الحجرات : ۱۵) مومن وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے اعمال ان کے ایمان پر گواہی دیتے ہیں جن کے دل پر ایمان لکھا جاتا ہے اور جو اپنے خدا اور اس کی رضا کو ہر ایک چیز پر مقدم کر لیتے ہیں اور تقویٰ کی باریک اور تنگ راہوں کو خدا کیلئے اختیار کرتے اور اس کی محبت میں محو ہو جاتے ہیں اور