فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 261
فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 261 فرمایا:- (۳۴۴) اختلاف فقہاء " آج کل علماء کے درمیان باہم مسائل کے معاملہ میں اس قدر اختلاف ہے کہ ہر ایک مسئلہ کے متعلق کہا جا سکتا ہے کہ اس میں اختلاف ہے۔جیسا کہ لاہور میں ایک طبیب غلام دستگیر نام تھا وہ کہا کرتا تھا کہ مریضوں اور ان کے لواحقین کی اس ملک میں رسم ہے کہ وہ طبیب سے پوچھا کرتے ہیں کہ یہ دوا گرم ہے یا سرد۔تو میں نے اس کے جواب میں ایک بات رکھی ہوئی ہے میں کہہ دیا کرتا ہوں کہ اختلاف ہے۔اول تو اس اختلاف کے سبب کئی فرقے ہیں۔پھر مثلاً ایک فرقہ حنفیوں کا ہے ان میں سے آپس میں اختلاف ہے۔پھر خود امام ابو حنیفہ کے اقوال میں اختلاف ہے۔" (اخبار بد نمبر 31 جلد 6 مؤرخہ یکم اگست 1907 ، صفحہ 3) (۳۴۵) مرشد کو سجدہ کرنا نا جائز ہے ایک شخص حضرت کی خدمت میں آیا۔اس نے سر نیچے جھکا کر آپ کے پاؤں پر رکھنا چاہا۔حضرت نے ہاتھ کے ساتھ اس کے سرکو ہٹایا اور فرمایا:۔" یہ طریق جائز نہیں۔السلام علیکم کہنا اور مصافحہ کرنا چاہئے۔" اخبار بدر نمبر 32 جلد 6 مؤرخہ 8 اگست 1907 صفحه (5) (۳۴۶) گذشتہ روحوں کو ثواب ایک شخص کا سوال پیش ہوا کہ اگر کوئی مخلص حضرت سید عبدالقادر کی روح کو ثواب پہنچانے کی خاطر کھانا پکا کر کھلاوے تو کیا یہ جائز ہے۔حضرت نے فرمایا کہ:۔طعام کا ثواب مردوں کو پہنچتا ہے۔گزشتہ بزرگوں کو ثواب پہنچانے کی خاطر اگر طعام پکا کر کھلایا جائے تو یہ جائز ہے۔لیکن ہر ایک امر نیت پر موقوف ہے۔اگر کوئی شخص اس طرح کے کھانے کے واسطے کوئی خاص تاریخ مقرر کرے اور ایسا کھانا کھلانے کو اپنے لئے قاضی الحاجات خیال کرے تو یہ ایک بت ہے اور ایسے کھانے کا لینا دینا سب حرام ہے اور شرک میں داخل ہے۔پھر تاریخ کے تعین میں بھی