فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 142 of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 142

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 142 میرے نزدیک یہ صحیح نہیں ہے۔کیونکہ عرب کیلئے یہ خصوصیت نہیں ہوسکتی۔روحانی رمض سے مراد روحانی ذوق و شوق اور حرارت دینی ہوتی ہے۔رمض اس حرارت کو بھی کہتے ہیں جس سے پتھر وغیرہ گرم ہو جاتے ہیں۔" "" فرمایا:۔الحکم نمبر 27 جلد 5 مؤرخہ 24 جولائی 1901 ، صفحہ 2) شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ سے ہی ماہ رمضان کی عظمت معلوم ہوتی ہے۔صوفیوں نے اس مہینہ کو تنویر قلب کیلئے عمدہ لکھا ہے۔اس میں کثرت سے مکاشفات ہوتے ہیں۔نماز تزکیہ نفس کرتی ہے اور روزہ سے تجلی قلب ہوتی ہے۔تزکیہ نفس سے مراد یہ ہے کہ نفس امارہ کی شہوات سے بعد حاصل ہو جاوے اور تجلی قلب سے مکاشفات ہوتے ہیں جن سے مومن خدا کو دیکھ لیتا ہے انزل فيه القرآن میں یہی اشارہ ہے۔بیشک روزہ کا اجر، اجر عظیم ہے مگر امراض اور اغراض اس نعمت سے انسان کو محروم کر دیتے ہیں۔روزہ کے بارہ میں خدا فرماتا ہے اَنْ تَصُومُوا خَيْر لَكُمْ یعنی اگر تم روزہ رکھ ہی لیا کرو تو تمہارے لئے اس میں بڑی خیر ہے۔" الحکم نمبر 44 جلد 6 مؤرخہ 10 دسمبر 1902 ، صفحہ 9 (۱۹۳) نماز تراویح اکمل صاحب آف گولیکی نے بذریعہ تحریر حضرت سے دریافت کیا کہ رمضان شریف میں رات کو اُٹھنے اور نماز پڑھنے کی تاکید ہے لیکن عموماً محنتی مزدور زمیندار لوگ جو ایسے اعمال کے بجالانے میں غفلت دکھاتے ہیں اگر اول شب میں ان کو گیارہ رکعت تراویح بجائے آخر شب کے پڑھا دیا جاوے تو کیا یہ جائز ہوگا ؟ حضرت نے جواب فرمایا:۔" کچھ حرج نہیں پڑھ لیں۔" اخبار بدر نمبر 42 جلد 2 مؤرخہ 18 اکتوبر 1906 ء صفحہ 4) (۱۹۴) فدیہ توفیق روزہ کا موجب ہے فرمایا:۔