فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 120 of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 120

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 120 ہے کہ اس پر کچھ قرآن شریف وغیرہ پڑھا کرتے ہیں یہ طریق تو شرک ہے اور اس کا ثبوت آنحضرت عبید اللہ کے فعل سے نہیں۔غربا و مساکین کو بےشک کھانا کھلاؤ۔" الحکم نمبر 12 جلد 7 مؤرخہ 31 / مارچ 1903 صفحہ 4 (۱۵۱) مردوں کیلئے دعا کرنا سوال:۔قبر پر کھڑے ہو کر کیا پڑھنا چاہئے؟ جواب:۔"میت کے واسطے دعا کرنی چاہئے کہ خدا تعالیٰ اس کے ان قصوروں اور گناہوں کو بخشے جو اس نے اس دنیا میں کئے تھے اور ان کے پس ماندگان کے واسطے بھی دعا کرنی چاہئے۔" سوال:۔دعا میں کونسی آیت پڑھنی چاہئے؟ جواب:۔" یہ تکلفات ہیں تم اپنی ہی زبان میں جس کو بخوبی جانتے ہو اور جس میں تم کو جوش پیدا ہوتا ہے میت کے واسطے دعا کرو۔" اخبار بدر نمبر 3 جلد 2 مؤرخہ 19 جنوری 1906 ء صفحہ 6) (۱۵۲) میت کیلئے صدقہ دینا اور قرآن شریف پڑھنا سوال:۔میت کو صدقہ خیرات اور قرآن شریف کا پڑھنا پہنچ سکتا ہے؟ جواب:۔"میت کو صدقہ خیرات جو اس کی خاطر دیا جاوے پہنچ جاتا ہے لیکن قرآن شریف کا پڑھ کر پہنچانا حضرت رسول کریم اور صحابہ سے ثابت نہیں ہے۔اس کی بجائے دعا ہے جو میت کے حق میں کرنی چاہئے۔میت کے حق میں صدقہ خیرات اور دعا کا کرنا ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی کی سنت۔ثابت ہے لیکن صدقہ بھی وہ بہتر ہے جو انسان اپنے ہاتھ سے دے جائے کیونکہ اس کے ذریعہ سے انسان اپنے ایمان پر مہر لگاتا ہے۔" اخبار بد رنمبر 3 جلد 2 مؤرخہ 19 جنوری 1906 صفحہ 6 (۱۵۳) تذکره مولود نبوی علیه السلام سوال:۔مولود کے متعلق حضور کیا فرماتے ہیں؟