فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 92
فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 66 92 ایسی تعلیم نہیں دی ہے بلکہ وہ تو قلب سلیم چاہتا ہے وہ محسنوں اور متقیوں کو پیار کرتا ہے اس کا ولی ہوتا ہے۔کیا سارے قرآن میں ایک جگہ بھی لکھا ہوا ہے کہ وہ ان کو پیار کرتا ہے جن کے قلب جاری ہوں؟ یقیناً سمجھو کہ یہ محض خیالی باتیں اور کھیلیں ہیں جن کا اصلاح نفس اور روحانی امور سے کچھ بھی تعلق نہیں ہے بلکہ ایسے کھیل خدا سے بعد کا موجب ہو جاتے ہیں اور انسان کے عملی حصہ میں مضر ثابت ہوتے ہیں۔اس لئے تقویٰ اختیار کرو۔سنت نبوی کی عزت کرو اور اس پر قائم ہو کر دکھاؤ۔جو قرآن کریم کی تعلیم کا اصل فخر یہی ہے۔" سوال:۔پھر صوفیوں کو کیا غلطی لگی؟ جواب:۔" ان کو حوالہ بخدا کرو۔معلوم نہیں انہوں نے کیا سمجھا اور کہاں سے سمجھا تِلْكَ اُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ لَهَا مَا كَسَبَتْ بعض وقت لوگوں کو دھوکا لگتا ہے کہ وہ ابتدائی حالت کو انتہائی سمجھ لیتے ہیں۔کیا معلوم ہے کہ انہوں نے ابتدا میں یہ کہا ہو پھر آخر میں چھوڑ دیا ہو یا کسی اور ہی نے ان کی باتوں میں التباس کر دیا ہو اور اپنے خیالات ملا دیئے ہوں۔اسی طرح پر تو توریت و انجیل میں تحریف ہوگئی۔گزشتہ مشائخ کا اس میں نام بھی نہیں لینا چاہئے ان کا تو ذکر خیر چاہیئے۔انسان کو لازم ہے کہ جس غلطی پر خدا اسے مطلع کر دے خود اس میں نہ پڑے۔خدا نے یہی فرمایا ہے کہ شرک نہ کرو اور تمام عقل اور طاقت کے ساتھ خدا کے ہو جاؤ اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگا مَنْ كَانَ لِلَّهِ كَانَ اللَّهُ لَهُ" الحکم نمبر 40 جلد 5 مؤرخہ 31 اکتوبر 1901 ، صفحہ 2,1) سوال: حبس دم کیا ہے؟ (۱۱۰) جبس دم جواب:۔" ی بھی ہندو جوگیوں کا مسئلہ ہے اسلام میں اس کی کوئی اصل موجود نہیں ہے۔" الحکم نمبر 40 جلد 5 مؤرخہ 31 اکتوبر 1901 صفحه (2) (111) کنچنی کی بنوائی ہوئی مسجد میں نماز ایک شخص کے سوال پر فرمایا کہ:۔