پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 54 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 54

حرف آخر پیارے بچو! آپ نے پہلے احمدی مسلمان سائنسدان عبد السلام کی زندگی کے حالات پڑھے۔آپ نے دیکھا کس طرح ایک احمدی بچہ علم سے محبت پیدا کر کے اپنی قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچا کر سخت محنت اور دعاؤں کے نتیجہ میں دنیا کا بڑا سائنسدان بن گیا اور ان کے ذریعے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی پوری ہوئی۔اگر آپ بھی ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کی طرح قرآن ،رسول کریم اور خدا کے پیارے خلفاء کے نقش قدم پر چلیں، اپنا وقت ضائع ہونے سے بچائیں ، بہت محنت کریں حضرت خلیفۃ امسیح کو دعا اور مشورہ کے لیے لکھتے رہیں تو آپ بھی ان خوش نصیب احمدی سائنسدانوں میں شامل ہو سکتے ہیں جن کے بارے میں حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے خواہش فرمائی تھی اور جماعت احمدیہ کے لیے تعلیمی منصوبہ بنایا تھا۔آج ہمارے پیارے امام سید نا حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بھی احمدی بچوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی طرف خصوصی توجہ دلائی ہے چنانچہ آپ نے 5 دسمبر 2003ء کے خطبہ جمعہ میں احمدی بچوں سے مخاطب ہوکر فرمایا:۔ہر احمدی بچے کو ایف اے ضرور کرنا چاہئے اور سیکرٹریان تعلیم کو اپنی جماعت کے بچوں کو اس طرف توجہ دلاتے رہنا چاہئیے۔اگر تو یہ بچے جس طرح میں نے پہلے کہا کسی مالی مشکل 54