پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 52 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 52

52 52 تدفین عمل میں آئی۔رات کے ساڑھے گیارہ بج چکے تھے جب قبر تیار ہونے پر مکرم ناظر اعلیٰ وامیر مقامی نے پرسوز اور لمبی دعا کروائی۔روز نامہ پاکستان لاہور نے یکم دسمبر 1996ء کی اشاعت میں لکھا:۔دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ اور یونیورسٹیوں نے ان کی وفات پر بڑا سوگ منا یا ہے۔66 ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کی پہلی برسی ان کے قائم کردہ سنٹر ٹریسٹے (اٹلی) میں منائی گئی جہاں عصر حاضر کے مشہور ترین اور اہم ترین ماہرین طبیعات ( جن میں کئی نوبیل انعام یافتہ بھی تھے ) نے متفقہ طور پر ICTP کا نام تبدیل کر کے عبد السلام سنٹر رکھ دیا۔جدید تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ ایک عظیم ادارے کا نام تیسری دنیا کے ایک سائنس دان کے نام پر رکھا گیا ہو۔یہ بھی آپ کے اللہ تعالیٰ کا ایک نشان ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔