فقہ المسیح — Page 491
فقه المسيح 491 متفرق بڑی عمر میں ختنہ کروانا ضروری نہیں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ ایک شخص پچھتر سنگھ ریاست جموں کے تھے۔وہ قادیان آکر مسلمان ہو گئے۔نام ان کا شیخ عبدالعزیز رکھا گیا۔ان کو لوگ اکثر کہتے تھے کہ ختنہ کرالو۔وہ بیچارے چونکہ بڑی عمر کے ہو گئے تھے اس لئے ہچکچاتے تھے اور تکلیف سے بھی ڈرتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ذکر کیا گیا کہ آیا ختنہ ضروری ہے۔فرمایا بڑی عمر کے آدمی کے لئے ستر عورت فرض ہے مگر ختنہ صرف سنت ہے۔اس لئے ان کے لئے ضروری نہیں کہ ختنہ کروائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعض خصوصیات (سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 756) حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حج نہیں کیا۔اعتکاف نہیں کیا۔زکوۃ نہیں دی تسبیح نہیں رکھی۔میرے سامنے خُب یعنی گوہ کھانے سے انکار کیا۔صدقہ نہیں کھایا۔زکوۃ نہیں کھائی۔صرف نذرانہ اور ہدیہ قبول فرماتے تھے۔پیروں کی طرح مصلی اور خرقہ نہیں رکھا۔رائج الوقت درود و وظائف ( مثلاً پنج سورہ۔دعائے گنج العرش۔درود تاج - حزب البحر۔دعائے سریانی وغیرہ) نہیں پڑھتے تھے۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ حج نہ کرنے کی تو خاص وجوہات تھیں کہ شروع میں آپ کے لئے مالی لحاظ سے انتظام نہیں تھا کیونکہ ساری جائیداد وغیرہ اوائل میں ہمارے دادا صاحب کے ہاتھ میں تھی اور بعد میں تایا صاحب کا انتظام رہا۔اور اس کے بعد حالات ایسے پیدا ہو گئے کہ ایک تو آپ جہاد کے کام میں منہمک رہے۔دوسرے آپ کے لئے حج کا راستہ بھی مخدوش تھا۔تا ہم آپ کی خواہش رہتی تھی کہ حج کریں۔چنانچہ حضرت والدہ صاحبہ نے آپ کے بعد آپ کی طرف