فقہ المسیح — Page 463
فقه المسيح 463 امور معاشرت / رہن سہن ، باہمی تعاون اور پگڑیاں تیار ہوتی تھیں۔باقی سب کپڑے عموما ھدیہ آپ کو آ جاتے تھے۔شیخ رحمت اللہ صاحب لاہوری اس خدمت میں خاص امتیاز رکھتے تھے۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت مسیح موعودؓ بعض اوقات کمر پر پڑکا بھی استعمال فرماتے تھے اور جب گھر سے باہر تشریف لے جاتے تھے تو کوٹ ضرور پہن کر آتے تھے۔اور ہاتھ میں عصا رکھنا بھی آپ کی سنت ہے۔والدہ صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ میں حضرت صاحب کے واسطے ہر سال نصف تھان کے گرتے تیار کیا کرتی تھی لیکن جس سال آپ کی وفات ہوئی تھی میں نے پورے تھان کے گرتے تیار کئے۔حضرت صاحب نے مجھے کہا بھی کہ اتنے گرتے کیا کرنے ہیں مگر میں نے تیار کر لئے۔ان میں سے اب تک بہت سے گرتے بے پہنے میرے پاس رکھے ہیں۔لباس۔سبز چگڑی پہننا (سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 61،60) حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مجھ سے چوہدری غلام محمد صاحب بی اے نے بیان کیا کہ جب میں 1905ء میں قادیان آیا تو حضرت صاحب نے سبز پگڑی باندھی ہوئی تھی۔مجھے یہ دیکھ کر کچھ گراں گذرا کہ مسیح موعود کو رنگدار پگڑی سے کیا کام۔پھر میں نے مقد مہ ابن خلدون میں پڑھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب سبرلباس میں ہوتے تھے تو آپ کو وحی زیادہ ہوتی تھی۔حضرت مسیح موعود کی بعض عادات مبارکہ (سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 99) حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب حضور کے حلیہ مبارک کا ذکر کرتے ہوئے تحریر کرتے ہیں: آپ کے سر کے بال نہایت باریک سیدھے، چکنے ، چمکدار اور نرم تھے اور مہندی کے رنگ