فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 371 of 611

فقہ المسیح — Page 371

فقه المسيح 371 حلت و حرمت کرو اور بعض جواب نہیں چاہتے۔وہ صرف اپنی یاددہانی کے لئے خط لکھتے ہیں ان کو جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے تاوقتیکہ وہ جواب طلب نہ کریں اور بعض خطوط ہمارے متعلق ہوتے ہیں۔ہم پڑھ کر خود ہی جواب دیں گے۔اس بناء پر آپ نے فرمایا کہ حقہ کی نسبت ہمارا کوئی نیا فتویٰ نہیں ہے۔بہتر ہے کہ آہستہ آہستہ چھوڑ دو کہ جس میں تکلیف نہ ہو۔تمباکو اور زردہ کا استعمال ( تذكرة المهدی صفحه 7-8 ) حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی تحریر کرتے ہیں ایک روز کا ذکر ہے کہ دارالامان میں کسی شخص نے ذکر کیا کہ حضرت اقدس امام الائمہ مسیح موعود علیہ السلام نے آج تمباکو کے کھانے اور پینے کی حرمت کا فتویٰ دیا ہے چونکہ میں تمبا کو یعنی زردہ پان میں بوجہ دانتوں کے درد کے کھاتا تھا۔حرمت کا فتویٰ سُن کر متفکر ہوا اور سوچا کہ اگر حضرت اقدس نے در حقیقت حرمت کا فتویٰ دیا ہے۔تو چھوڑ دینا چاہئے۔اسی وقت میں سب کام چھوڑ کر حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت مبارک میں حاضر ہوا تو آپ نے میری آوازسُن کر دروازہ کھول دیا اور فرمایا صاحبزادہ صاحب کیسے آئے؟ میں نے عرض کیا کہ حضور نے تمباکو کی نسبت حرمت کا فتویٰ دیا ہے۔فرمایا نہیں۔تم سے کس نے کہا۔میں نے عرض کیا کہ فلاں شخص نے ابھی کہا ہے۔حضرت اقدس علیہ السلام نے ان کو بلوایا اور دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ انہوں نے کسی عورت سے سنا ہے۔تب حضرت اقدس علیہ السلام نے ارشاد فرمایا کہ سمجھنے میں غلطی رہی ہم نے تو کل یہ بیان کیا تھا کہ تمباکو پینے اور کھانے کی نسبت بہت آدمی دریافت۔کرتے ہیں کہ یہ حرام ہے یا مکروہ یا جائز سو ہماری جماعت کے لوگوں کو معلوم رہے کہ ہر ایک لغو چیز سے حتی الامکان بچنا اور پر ہیز کر نالا زم ہے ہم کوئی نئی شریعت نکالنا نہیں چاہتے۔جو کسی چیز کی حلت و حرمت کا فتویٰ بغیر دلائل اپنی طرف سے دیں۔یہ تو ان دابۃ الارض مولویوں کا