فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 363 of 611

فقہ المسیح — Page 363

فقه المسيح 363 حلت و حرمت دفعہ دودھ پینا ضروری ہے مگر حضرت خلیفہ اول فقہاء کے قول کے مطابق یہ سمجھتے تھے کہ اگر ایک دفعہ بھی بچہ پانچ گھونٹ دودھ پی لیتا ہے تو اس پر اس مسئلہ کا اطلاق ہو جاتا ہے۔غرض خَمْسُ رَضْعَاتٍ “ کے ایک معنی وہ تھے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام لیتے تھے اور ایک معنی وہ تھے جو حضرت خلیفہ اول سمجھتے تھے اور چونکہ یہ شادی کا معاملہ تھا اور حضرت خلیفہ اول فقہاء کی تشریح کو زیادہ قابل قبول سمجھتے تھے۔اس لئے آپ کو اس کا ایسا صدمہ ہوا کہ آپ کو اسہال شروع ہو گئے۔آخر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ یہ نکاح تو ڑ دیا جائے۔یہ ایک فقہی مسئلہ ہے اس میں ضروری نہیں کہ میری تشریح کو ہی درست سمجھا جائے۔الفضل 3 ستمبر 1960 صفحہ 4) رشوت کی تعریف حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ منشی محمد اسماعیل صاحب سیالکوٹی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ رشوت کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ رشوت یہ ہے کہ انسان کسی دوسرے کا حق غصب کرنے کے لئے کسی کو کچھ دے۔لیکن اگر کسی بد نیت افسر کو اپنے حقوق محفوظ کرانے کے لئے کچھ دے دے تو یہ ایسا ہی ہے جیسا کہ کسی کتے کو جو کاتا ہو۔کوئی روٹی کا ٹکڑا ڈال دیا جائے۔(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 307 ) زنا تصیح نسل کا موجب ہے زنا ایک بہت بے حیائی کا کام ہے اور اس کا مرتکب شہوات نفس سے اندھا ہو کر ایسا نا پاک کام کرتا ہے جو انسانی نسل کے حلال سلسلہ میں حرام کو ملا دیتا ہے اور تضیع نسل کا موجب ہوتا ہے۔اسی وجہ سے شریعت نے اس کو ایسا بھاری گناہ قرار دیا ہے کہ اسی دنیا میں ایسے انسان کے لئے حد شرعی مقرر ہے۔پس ظاہر ہے کہ مومن کی تکمیل کے لئے صرف