فقہ المسیح — Page 351
فقه المسيح 351 حکومت کی اطاعت عاجز ( یعنی حضرت مفتی محمد صادق صاحب ایڈیٹر اخبار بدر۔ناقل ) کو مخاطب کر کے حضور نے فرمایا: ” ان باتوں کو عام اطلاع کے واسطے اخبار میں شائع کر دیں۔“ ( بدر 14 مارچ 1907 ء صفحہ 5) نوٹ: اس واقعہ کے بعد صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں خط لکھ کر اپنی کوتاہی کی معافی مانگی جس پر آپ نے انہیں معاف فرما دیا۔حکام اور سب مذاہب والوں کے ساتھ نیکی کرو چوہدری عبداللہ خاں صاحب نمبر دار بہلول پور نے سوال کیا کہ حکام اور برادری سے کیا سلوک کرنا چاہیے؟ فرمایا: ہماری تعلیم تو یہ ہے کہ سب سے نیک سلوک کرو۔حکام کی سچی اطاعت کرنی چاہیے کیونکہ وہ حفاظت کرتے ہیں۔جان اور مال اُن کے ذریعہ امن میں ہے اور برادری کے ساتھ بھی نیک سلوک اور برتاؤ کرنا چاہیے کیونکہ برادری کے بھی حقوق ہیں البتہ جو متقی نہیں اور بدعات و شرک میں گرفتار ہیں اور ہمارے مخالف ہیں ان کے پیچھے نماز نہیں پڑھنی چاہیے تا ہم اُن سے نیک سلوک کرنا ضرور چاہیے۔ہمارا اصول تو یہ ہے کہ ہر ایک سے نیکی کرو۔جو دنیا میں کسی سے نیکی نہیں کر سکتا، وہ آخرت میں کیا اجر لے گا۔اس لیے سب کے لیے نیک اندیش ہونا چاہیے۔ہاں مذہبی امور میں اپنے آپ کو بچانا چاہیے۔جس طرح پر طبیب ہر مریض کی خواہ ہندو ہو یا عیسائی یا کوئی ہو غرض سب کی تشخیص اور علاج کرتا ہے۔اسی طرح پر نیکی کرنے میں عام اصولوں کو مدنظر رکھنا چاہیے۔اگر کوئی یہ کہے کہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں کفار کوقتل کیا گیا تو اس کا جواب یہ ہے کہ وہ لوگ اپنی شرارتوں اور ایذا رسانیوں سے بہ سبب بلا وجہ قتل کرنے مسلمانوں کے مجرم ہو چکے تھے۔اُن کو جو سزاملی مجرم ہونے کی حیثیت سے تھی۔محض انکار اگر سادگی سے ہو