فقہ المسیح — Page 216
فقه المسيح 216 روزہ اور رمضان معذور ہیں۔چھ روزے رکھیں۔اگر مسلسل نہ رکھ سکیں تو وقفہ ڈال کر بھی رکھ سکتے ہیں۔الفضل 8 جون 1922 ، صفحہ 7) روزہ کی حالت میں آئینہ دیکھنا حضرت اقدس کی خدمت میں سوال پیش ہوا کہ روزہ دار کو آئینہ دیکھنا جائز ہے یا نہیں۔فرمایا: جائز ہے۔“ بدر 7 فروری 1907 صفحہ 4) روزہ کی حالت میں سر یا داڑھی کو تیل لگانا حضرت اقدس کی خدمت میں سوال پیش ہوا کہ حالتِ روزہ میں سر کو یا داڑھی کو تیل لگانا جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا: جائز ہے۔“ (بدر 7 فروری 1907 صفحہ 4) روزہ کی حالت میں آنکھ میں دوائی ڈالنا حضرت اقدس کی خدمت میں سوال پیش ہوا کہ روزہ دار کی آنکھ بیمار ہوتو اس میں دوائی ڈالنی جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا: یہ سوال ہی غلط ہے۔بیمار کے واسطے روزہ رکھنے کا حکم نہیں۔“ روزہ دار کا خوشبولگانا سوال پیش ہوا کہ روزہ دار کوخوشبو لگانا جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا: ( بدر 7 فروری 1907 ء صفحہ 4) جائز ہے۔“ ( بدر 7 فروری 1907 ، صفحہ 4)