فقہ المسیح — Page 212
فقه المسيح 212 روزہ اور رمضان آپ ہمیشہ فدیہ بھی دیتے تھے اور بعد میں روزے بھی رکھتے تھے اور اسی کی دوسروں کو تاکید فرمایا کرتے تھے۔فدیہ کیسے دیں؟ ( تفسیر کبیر جلد 2 صفحہ 389) سوال پیش ہوا کہ جو شخص روزہ رکھنے کے قابل نہ ہو، اس کے عوض مسکین کو کھانا کھلانا چاہیئے۔اس کھانے کی رقم قادیان کے یتیم فنڈ میں بھیجنا جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا: ایک ہی بات ہے خواہ اپنے شہر میں مسکین کو کھلائے یا یتیم اور مسکین فنڈ میں بھیج دے۔“ مزدور بھی مریض کے حکم میں ہے ( بدر 7 فروری 1907 ، صفحہ 4) بعض اوقات رمضان ایسے موسم میں آتا ہے کہ کاشت کاروں سے جبکہ کام کی کثرت مثل تخم ریزی و درودگی ہوتی ہے۔ایسے ہی مزدوروں سے جن کا گزارہ مزدوری پر ہے روزہ نہیں رکھا جاتا ان کی نسبت کیا ارشاد ہے؟ فرمایا: الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ یہ لوگ اپنی حالتوں کو خفی رکھتے ہیں۔ہر شخص تقوی وطہارت سے اپنی حالت سوچ لے۔اگر کوئی اپنی جگہ مزدوری پر رکھ سکتا ہے تو ایسا کرے ورنہ مریض کے حکم میں ہے۔پھر جب میسر ہور کھ لے۔“ اور وَعَلَى الَّذِيْنَ يُطِيْقُوْنَهُ (البقرة : 185) کی نسبت فرمایا: : اس کے معنی یہ ہیں کہ جو طاقت نہیں رکھتے۔“ ( بدر 26 ستمبر 1907 ء صفحہ 7) روزہ کس عمر سے رکھا جائے حضرت خلیفہ امسیح الثانی فرماتے ہیں: بارہ سال سے کم عمر کے بچے سے روزہ رکھوانا تو میرے نزدیک جرم ہے اور بارہ سال سے