فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 208 of 611

فقہ المسیح — Page 208

فقه المسيح 208 روزہ اور رمضان لگے رہے۔اس کھانے میں عمدہ سالن اور دودھ سویاں وغیرہ کھانے بھی تھے۔(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 203،202) حضرت سید محمد سرور شاہ صاحب تحریر فرماتے ہیں: روزوں کی بابت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کسی شخص نے ایک جگہ پر تین دن سے زائدا قامت کرنی ہو تو پھر وہ روزے رکھے اور اگر تین دن سے کم اقامت کرنی ہو تو روزے نہ رکھے اور اگر قادیان میں کم دن ٹھہرنے کے باوجود روزے رکھ لے تو پھر روزے دوبارہ رکھنے کی ضرورت نہیں۔(فتاوی حضرت سید محمد سرور شاہ صاحب رجسٹر نمبر 5 دارالافتاء ربوہ ) بیمار ہونے پر روزہ کھول دیتا حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ لدھیانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رمضان کا روزہ رکھا ہوا تھا کہ دل گھٹنے کا دورہ ہوا اور ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہو گئے۔اس وقت غروب آفتاب کا وقت بہت قریب تھا مگر آپ نے فورا روزہ تو ڑ دیا۔آپ ہمیشہ شریعت میں سہل راستہ کو اختیار فرمایا کرتے تھے۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ حدیث میں حضرت عائشہؓ کی روایت سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بھی یہی ذکر آتا ہے کہ آپ ہمیشہ دو جائز رستوں میں سے سہل رستہ کو پسند فرماتے تھے۔(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 637) معمولی بیماری میں روزہ رکھنے کی اجازت حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب لکھتے ہیں: ایک دفعہ میں نے رمضان شریف کا آخری عشرہ قادیان میں گذارا۔ان دنوں میں حضور علیہ السلام کو تپ لرزہ یومیہ آتا تھا۔ظہر کے بعد لرزہ سے تپ ہو جاتا تھا۔اس لئے ظہر کے وقت حضور جماعت میں شریک ہوا کرتے تھے اور باقی نمازوں میں شریک نہیں ہو سکتے تھے۔ظہر سے