فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 109 of 611

فقہ المسیح — Page 109

فقه المسيح 109 متفرق مسائل نماز مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ حضرت صاحب کو سخت کھانسی ہوئی۔ایسی کہ دم نہ آتا تھا۔البتہ منہ میں پان رکھ کر قدرے آرام معلوم ہوتا تھا۔اس وقت آپ نے اس حالت میں پان منہ میں رکھے رکھے نماز پڑھی تا کہ آرام سے پڑھ سکیں۔(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 606،605) عورت مرد کے پیچھے الگ صف میں نماز پڑھے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام جالندھر میں قیام پذیر تھے۔تو میں اوپر کو ٹھے پر گیا۔حضور تنہائی میں بہت لمبی نماز پڑھتے تھے اور رکوع و سجود لمبے کرتے تھے۔ایک خادمہ غالبا مائی تابی اس کا نام تھا جو بہت بڑھیا تھی۔حضور کے برابر مصلے پر کھڑے ہو کر نماز پڑھ کر چلی گئی۔میں دیر تک بیٹھا رہا۔جب حضور نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے یہ مسئلہ پوچھا کہ عورت مرد کے ساتھ کھڑی ہو کر نماز پڑھ سکتی ہے یا پیچھے۔حضور نے فرمایا اُسے پیچھے کھڑا ہونا چاہئے۔میں نے کہا حضور تابی تو ابھی حضور کے برابر نماز پڑھ کر چلی گئی ہے۔آپ نے فرمایا کہ ہمیں تو خبر نہیں۔وہ کب کھڑی ہوئی اور کب چلی گئی۔نماز میں عورتوں کی الگ صف حضرت میر محمد اسحاق صاحب فرماتے ہیں:۔(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 122 بچپن میں بیسیوں دفعہ ایسا ہوا کہ حضور نے مغرب وعشاء اندر عورتوں کو جماعت پڑھا ئیں۔میں آپ کے دائیں طرف کھڑا ہوتا تھا۔عورتیں پیچھے کھڑی ہوتیں۔(ماہانہ الفرقان ستمبر، اکتوبر 1961 ، صفحہ 49) نماز میں مجبور اعورت کو ساتھ کھڑا کرنا حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے