فقہ احمدیہ (حصہ دوم مشتمل بر احکام شخصیّہ۔ پرسنل لاء) — Page 96
94 دفعہ نمبر ۴۲ فسخ نکاح عورت یا مرد کے مطالبہ پر مندرجہ ذیل وجوہات میں سے کسی ایک یا زائد وجوہ کی بناء پر قاضی میاں بیوی میں علیحدگی کا فیصلہ کر سکتا ہے۔اس طرز کی علیحدگی کو فقہ کی اصطلاح میں فسخ کہتے ہیں۔وجوہات فسخ گیارہ ہیں :- ا - خاوند مفقود الخبر ہو۔۲۔خاوند غیر معمولی لمبے عرصہ کے لئے قید ہو۔۳۔خاوند نامرد ہو۔- خاوند کسی متعدی بیماری میں مبتلا ہو۔۵ - خاوند دائم المریض ہو۔A - خاوند نان و نفقہ دینے کا اہل نہ ہو یا قضائی فیصلہ کے با وجو د نان و نفقہ ادا کرنے سے عملاً افکاری ہو۔ے۔عورت اپنے حق بلوغ کو استعمال کرے۔۔خاوند ایلاء یا ظہار کرے اور چار ماہ کی مدت کے اندر اپنی قسم سے رجوع نہ کرے۔۹ - نکاح فاسد ہو اور وجہ فساد دور نہ ہوئی ہو خواہ کوئی فریق اس بناء پر علیحدگی کیلئے رضامند ہو یا نہ ہو۔-۱۰- خاوند اور بیوی میں لعان ہو۔