فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات)

by Other Authors

Page 279 of 381

فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات) — Page 279

۲۷۹ پورا کر سے کیونکہ اس کو اللہ تعالی کھلا پلا رہا ہے۔اگر بلا اختیار حلق میں یا پیٹ میں دھواں گردو غبار مکھی مچھر کلی کرتے وقت چند قطرے پانی چلا جائے تو روزہ نہیں ٹوٹتا۔اسی طرح کان میں پانی جانے یا دوا ڈالنے۔بلغم نگلنے۔بلا اختیار ئے آنے۔آنکھ میں دوا ڈلوانے نکسیر پھوٹنے۔دانت سے خون جاری ہونے۔چیچک کا ٹیکہ لگواتے مسواک یا برش کرنے۔خوشبو سونگھنے۔ناک میں دوا چڑھانے۔سریا داڑھی پر تیل لگا نے۔بچے یا بیوی کا بوسہ لینے۔دن کے وقت سوتے میں احتلام ہو جانے یا سحری کے وقت غسل جنابت نہ کر سکتے کی وجہ سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔دن کے وقت عورت سرمہ لگا سکتی ہے۔مرد کے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :- لا تنتَحِلُ بِالنِّهَارِ وَانتَ صَائِمٌ وَالتَحِل لَيْلاً - له اسے عزیزہ بحالت روزہ دن کو شرمہ نہ نگا البتہ رات کو لگا سکتے ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ السّلام فرماتے ہیں : - دن کو سرمہ لگانے کی ضرورت ہی کیا ہے رات کو لگائے " سے روزہ نہ رکھنے والے رمضان کا روزہ بلا عذر یا معمولی معمولی باتوں کو عذر بنا کر ترک کرنا درست نہیں ایسے لوگ جو جان بوجھ کر روزہ نہیں رکھتے ان کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے : - " مَنْ اَفْطَرَ يَوْمًا مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ رُخْضَةٍ وَلَا مَرَضِ فَلَا يَقْضِيْهِ صِيَامُ الخِرِ كُلِهِ وَلَوْ صَامَ الدَّهَرَ له جو شخص بلا عذر رمضان کا ایک روزہ بھی ترک کرتا ہے وہ شخص اگر بعد میں تمام عمر بھی اس روزہ کے بدلہ میں روزے رکھے تو بھی بدلہ نہیں چکا سکے گا۔اور اس غلطی کا تدارک نہیں ہو سکے گا۔: - قَالَ الْحَسَنُ رَابِأْسَ بِالسَّعُوطِ لِلصَّامِينَ لَمْ يَصِلُ إِلى حَلْقِهم۔بخاری باب قول النِي إِذَا تَونَ۔الجوه ٥٣: - ثَلْتُ رَيُفْطِرْنَ الصَّائِمَ الْحَجَامَةُ وَالْقَى وَالِاحْتِلاهُ - (ترندى مث ) 186 4% ه بسند دارمی با الکحل للصائم عنا : - بدر باشه : مستند دارمی باب من اخطر و با من میان مستحيد انها