فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات) — Page 272
۲۷۲ مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيْمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ۔له جو شخص ایمان کے تقاضے کے مطابق اور ثواب کی نیت سے رات کو اُٹھ کر نماز پڑھتا ہے اور روزہ رکھتا ہے اس کے گذشتہ گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔روزوں کی اقسام متعدد قیموں کے روزوں کا ذکر قرآن وحدیث میں پایا جاتا ہے مثلاً فرض روزہ ہے۔نفلی روزے۔فرض روزوں کی مثال جیسے رمضان کے روزے۔رمضان کے چھوٹے ہوئے روزوں کی قضاء- کفارہ ظہار کے روزے۔کفارہ قتل کے روزے۔حمد رمضان کا روزہ توڑ دینے کی سزا کے شاٹھ روز سے۔کفارہ قسم کے روزے۔کے روزے۔نذر کے روزے۔حج تمتع یا حج قران کے روزے۔بحالت احرام شکار کرنے کی وجہ سے روزہ۔بحالت احترام سر منڈوانے کی وجہ سے روزہ۔دوسری قسم نفلی روزوں کی ہے جیسے۔شوال کے چھ روز سے۔عاشورہ کا روزہ قوم داؤد علیہ السلام یعنی ایک دن روزہ اور ایک دن افطار - یوم عرفہ کا روزہ۔ہر اسلامی مہینے کی ۱۳ - ۱۴- ۱۵ تاریخ کا روزه - بعض دنوں میں روزہ رکھنا منع اور مکروہ ہے مثلاً صرف ہفتہ یا جمعہ کے دن کو خاص کر کے روزہ رکھنا پارسیوں کی طرح نیروز و مہرگان کے دن روزہ رکھتا۔صوم و ہر یعنی بلا ناغہ مسلسل روزے رکھتے پہلے جانا۔عید کے دن اور ایام تشریق یعنی ۱۱- ۱۲ اور ۱۳ ذو الحجہ کو روزہ رکھنا سخت منع ہے لیے رمضان کے روزے ماہ رمضان اور اس کی فضیلت :۔ماہ رمضان کو خدا تعالیٰ نے ایک اہم اور بابرکت مہینہ قرار دیا ہے۔قرآن کریم کے نزول کا آغازہ اسی مہینہ سے ہوا۔فرمایا :- شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِى أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدَى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَتِ مِنَ الهُدى وَالْفُرْقَانِ " له رمضان کا مہینہ وہ مہینہ ہے جس کے بارہ میں قرآن کریم نازل کیا گیا ہے وہ قرآن جو تمام انسانوں کے لئے ہدایت بنا کر بھیجا گیا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : JAY له : - بخاری کتاب الصوم من : : فتاوی عالمگیری و در مختار بحوالہ بہار شریعیت مثه جلده: ۳: بقره مث :