فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات)

by Other Authors

Page 127 of 381

فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات) — Page 127

صفیں اتنے زیادہ فاصلہ پر نہ ہوں کہ اُن کی صفوں کی جگہ بالکل الگ تھلگ ہی نظر آئے۔مقصد یہ کہ مرد ، عورت اور بچے تینوں نہ ایک ہی صف میں کھڑے ہوں اور نہ ہی عورتوں کی صف مردوں کی صف سے آگے ہو۔نماز با جماعت کے لئے کم از کم دو آدمی ہونے چاہئیں تاہم جتنے زیادہ لوگ جماعت میں شامل ہوں اتنا زیادہ ثواب ملے گا۔نماز پڑھنے والے اگر صرف دو ہوں تو مقتدی امام کے ساتھ دائیں جانب کھڑا ہوا اور اگر نما ز پڑھنے اپنے دوسر زیادہ ہوں تو پھر امام آگے کھڑا ہو اور مقتدی پیچھے سف بنائیں۔پہلی صف میں امام کے قریب ایسے لوگ کھڑے ہونے چاہئیں جو ذی علم اور متقی ہوں۔اگر نماز کے دوران میں امام کو کوئی ایسا حادثہ پیش آجائے کہ وہ نماز پڑھانے کے قابل نہ رہے مثلاً اس کا و نوٹوٹ جائے تو وہ خود معلی سے ہٹ جائے اور اس کے قریب ہی جو لوگ کھڑے ہیں اُن میں سے کسی کو اپنی جگہ کھڑا کر دے تاکہ وہ لوگوں کو بقیہ نماز پڑھائے ایسا کرنے سے نماز کا تسلسل نہیں ٹوٹے گا۔صفوں کے پیچھے یا صفوں سے علیحدہ اکیلے کھڑے ہونا درست نہیں اگر اگلی صف میں کوئی جگہ نہ ہو تو اگلی صف میں سے کسی آدمی کو پیچھے کر کے اس کے ساتھ صف بنا کر کھڑا ہونا چاہیئے۔اگر مجبوری ہو اور دوسرے آدمی کو ساتھ کھڑا کر نا ممکن نہ ہو تو پھر اکیلے بھی کھڑا ہو سکتا ہے۔اگر امام بوجہ بیماری یا ضعف کھڑا ہونے سے معذور ہوا اور وہ بیٹھ کر نماز پڑھائے تو مقتدی جو مقدور نہیں ہیں کھڑے ہو کر اس کی اقتداء میں نمانہ ادا کریں۔جو شخص ایسی حالت میں آکر شامل ہو کہ امام ایک رکعت یا زیادہ رکھتیں پڑھ چکا تھا تو جس حالت میں بھی امام ہے اسی حالت میں بعد میں آنے والا سا تھ شامل ہو جائے۔ایسے شخص کو مسبوق کہتے ہیں یعنی امام اسی آگے نکل گیا ہے اور وہ پیچھے رہ گیا ہے۔امام جب اپنی نماز ختم کرے تو مسبوق سلام پھیر نے کی بجائے اللہ اکبر کہتے ہوئے اُٹھ کھڑا ہو اور اپنی بقیہ نماز کو اس طرح پڑھے کہ گویا وہ زمانہ شروع سے اکیلے پڑھ رہا ہے۔یعنی پہلی رکعت ثناء اور اعوز سے شروع کرے اور فاتحہ کے بعد کوئی اور سورۃ بھی پڑھے۔دوسری رکعت بھی اگر اس نے پڑھتی ہے تو اس میں فاتحہ کے علاوہ کوئی اور سورت پڑھے۔البتہ اگر اس کو امام کے ساتھ ایک ہی رکعت ملی ہے تو اس کے لیئے یہ اجازت ہے کہ وہ درمیانی قعدہ کے لئے ایک رکعت پڑھنے کے بعد ہی بیٹھ جائے یا دو رکعت پڑھ کر قعدہ میں بیٹھے۔دونوں صورتوں میں سے کوئی ایک سورت اختیار کی جاسکتی ہے۔جو شخص رکوع میں آکر شامل ہو یعنی امام کے سر