فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات)

by Other Authors

Page 101 of 381

فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات) — Page 101

1+1 نماز کی اقسام اور انکی رکھاتے نماز کی چار قسمیں ہیں۔(1) مرض (۲) واجب (۳) سنت اور (۲) نفل۔(۱) فرض نماز فجر کی دو رکعت ظہر کی چار رکعت اگر جمعہ کا دن ہے تو ظہر کی بجائے جمعہ کی دو رکعت عصر کی چار رکعت۔مغرب کی تین اور عشاء کی چار رکعت۔یہ پانچ نمازیں فرض ہیں۔ان میں سے اگر کوئی نماز غلطی یا بھول سے رہ جائے تو اس کی قضاء ضروری ہوگی اور اگر جان بوجھ کر کوئی چھوڑ دے تو وہ سخت گہنگار ہوگا۔عادہ تارک الصلواۃ مسلمان کہلانے کا مستحق نہیں۔(۲) واجب نمازه و ترکی تین رکعت عید الفطر کی دو رکعت۔عید الاضحیہ کی دو رکعت اور طواف بیت اللہ کی دو رکعت یہ چاروں نمازیں واجب ہیں۔اگر کوئی جان بوجھ کر چھوڑ دے تو وہ سخت گنہگار ہوگا اور اگر غلطی یا بھول سے رہ جائیں تو ان کی قضاء فرض نہیں ہوگی۔اس کے علاوہ اگر کسی وجہ سے نماز پڑھنے کی نذر مانی جائے تو یہ نماز بھی واجب ہوگی کیونکہ نذر کا پورا کرنا ضروری ہوتا ہے۔(۳) سنت نماز فرض اور واجب نماز کے علاوہ ہو نماز آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے بالعموم پڑھی ہے اور احادیث میں اس کا ذکر موجود ہے۔اس نماز کو سنت کہتے ہیں یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے طریق اور آپؐ کی روش پر چلتے ہوئے آپ کے ماننے والے یہ نماز بھی پڑھتے ہیں۔یہ نماز پڑھنے کا بہت بڑا ثواب ہے۔اور تارک السنت قابل سرزنش ہے ، تاہم اگر یہ نماز کسی وجہ سے اس وقت کے اندر نہ پڑھی جا سکے تو پھر اس کی قضاء نہیں ہے۔