فضائل القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 71 of 434

فضائل القرآن — Page 71

71 فصائل القرآن نمبر ۲۰۰۰ ہے اور کسی انسانی کتاب میں اس قسم کی ترتیب کی مثال نہیں ملتی کہ بظاہر تر تیب نہ ہولیکن غور کرنے پر ایک مسلسل ترتیب نظر آئے جو نہایت لطیف اور فلسفیانہ ہو۔، اس وقت میں قرآن کریم کی ترتیب کے متعلق مثالیں دینے سے معذور ہوں کیونکہ جس مقام کی بھی میں ترتیب بیان کروں گا کہا جا سکتا ہے کہ یہ مقام خاص طور پر چن لیا گیا ہے۔میں نے بعض دوستوں سے کہا تھا کہ وہ کوئی مثال ایسی چن دیں جس کی ترتیب عام لوگوں کو معلوم نہ ہو اور جو بے جوڑ فقرے نظر آتے ہوں مگر افسوس ہے کہ ان کا مطالعہ وسیع نہ تھا اس لئے وہ کوئی مثال پیش نہ کر سکے اور میں خود سر درد کی وجہ سے ایسا مقام نہ نکال سکا اور نہ بتاتا کہ قرآن کریم میں کیسی اعلیٰ درجہ کی ترتیب پائی جاتی ہے۔دوم - قرآن کریم بغیر اس کے کہ ترتیب کی طرف اشارہ کرے علم النفس کے ماتحت اپنے مطالب کو بیان کرتا ہے اور جو سوال یا جو ضرورت کسی موقع پر پیش آتی ہے اس کا انگلی عبارتوں میں جواب دیتا ہے۔گویا اس کی ہر اگلی آیت میں پچھلی آیات کے مطابق جو سوال پیدا ہوتے ہیں ان کا جواب دیا جاتا ہے۔اور یہ باریک ترتیب اور کسی کتاب میں نہیں ہے۔بائیبل کے متعلق لوتھر لکھتا ہے:- "The Gospels do not keep order in their account of miracles and deeds of jesus۔This is of small moment۔When there is dispute about Holy Writ and no comparison is possible let the matter drop۔۲۹ Emile Ludwidg in his book son of man" says, "Almost all the contradictions arise out of the disorderly nature of the reports۔"۔sources four main of The Gospels, the knowledge, contradict one another in many respects and are upon some points contradicted by the scanty non-Christians authoriteis۔"