فضائل القرآن — Page 360
فصائل القرآن نمبر۔۔۔360 مختلف ہوتی ہیں۔میں اس کے متعلق دو مثالیں دے دیتا ہوں۔ایک اچھی اور ایک بُری۔کہتے ہیں کسی مسجد کاملاً ایک دن جماعت کرانے لگا تو اُس نے دیکھا کہ مقتدی آسودہ حال ہیں۔اس پر نماز میں ہی اسے خیال پیدا ہوا کہ اگر یہ مجھے تحفے تحائف دیں تو میرے پاس بڑا مال اکٹھا ہو جائے۔پھر جب مال جمع ہو گیا تو میں اُس سے تجارتی سامان خریدوں گا اور خوب تجارت کروں گا۔کبھی دتی میں اپنی اشیاء لے جاؤں گا کبھی کلکتے چیزیں لے جاؤں گا۔غرض اسی طرح وہ خیالات دوڑاتا چلا گیا۔پھر ہندوستان اور بخارا کے درمیان اُس نے تجارت کی سکیم بنانی شروع کر دی۔اب بظاہر وہ رکوع اور سجدہ کر رہا تھا مگر خیالات کہیں کے کہیں تھے۔ایک بزرگ بھی اُن مقتدیوں میں شامل تھے۔اُن پر کشفی حالت طاری ہوئی اور اُنہیں امام کے تمام خیالات بتا دیئے گئے۔اس پر وہ نماز توڑ کر الگ ہو گئے۔جب اُس ملا نے نماز ختم کی تو وہ اُن پر ناراض ہوا اور کہنے لگا۔تمہیں یہ مسئلہ معلوم نہیں کہ نماز امام کے پیچھے پڑھا کرتے ہیں۔وہ کہنے لگے مسئلہ تو مجھے معلوم ہے مگر میری صحت کچھ کمزور ہے میں آپ کے ساتھ چلا اور دتی تک گیا۔پھر دتی سے بخارا گیا اور میں تھک کر رہ گیا اور چونکہ اتنے لمبے سفر کی میں برداشت نہیں کر سکتا تھا اس لئے آپ سے الگ ہو گیا۔اس پر وہ شرمندہ ہو کر خاموش ہو گیا۔اب یہ بیہودہ خیالات تھے جو اُس کے دل میں پیدا ہوئے مگر ان خیالات میں بھی وہی ترتیب رہی جو اس کے جذبات قلب پر مبنی تھی۔یہی حال نیک خیالات کا ہے اور وہ بھی اسی رنگ میں پیدا ہوتے ہیں۔بسا اوقات ایسا ہوتا ہوگا کہ مثلاً تم سجدہ میں گئے ہو اور تم سُبحان ربی الاعلیٰ کہتے ہو تو اُس وقت تمہارا دل بھی حاضر ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی سبوحیت کا نقشہ تمہارے سامنے آنے لگتا ہے۔اُس وقت گوتمہارے منہ سے دوسری اور تیسری دفعہ بھی سُبحان ربی الاعلی نکل رہا ہوتا ہے مگر تمہارا دل پہلے سُبحان ربی الاعلی کو ہی چھوڑنے کو نہیں چاہتا۔یا الحمد للہ کہتے ہو اور اُس وقت تمہارا دل حاضر ہوتا ہے تو اُس وقت حمد کے ماتحت اللہ تعالیٰ کے احسانات تمہارے سامنے یکے بعد دیگرے آنے شروع ہو جاتے ہیں اور تم انہی احسانات کی یاد میں محو ہو جاتے ہو۔اب اگر ایسی حالت میں تم کسی کے پیچھے نماز پڑھ رہے تو گوتم اُس کی اقتدا میں کبھی سجدہ کرو گے کبھی رکوع میں جاؤ گے اور منہ سے سُبحَانَ رَبِّيَ الْعَظیم وغیرہ بھی کہو گے مگر تمہارے دل پر حمد ہی جاری ہوگی۔تو