فضائل القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 22 of 434

فضائل القرآن — Page 22

فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔۔دیتا ہے۔پس قرآن کا ٹکڑے ٹکڑے ہو کر اتر نا ثبوت ہے لِنتَ بِهِ فُؤَادَگ کا۔جمع قرآن پر اعتراضات ایک اعتراض جمع قرآن کے متعلق کیا جاتا ہے۔وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ قرآن اپنی اصلی صورت میں محفوظ نہیں وہ اپنے اس دعوئی کے ثبوت میں یہ بات پیش کرتے ہیں کہ : (۱) محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جس قدر کام ہوتے تھے اور جس طرح وہ لڑائیوں اور شورشوں میں گھرے ہوئے تھے ایسی حالت میں انہیں قرآن صحیح طور پر کہاں یا درہ سکتا تھا۔(۲) کہا جاتا ہے کہ عربوں کا حافظہ بہت اچھا تھا۔مگر یہ غلط ہے۔صحیح بات یہ ہے کہ ان کا حافظہ اچھا نہیں ہوتا تھا جو اس سے ظاہر ہے کہ ان کی ان نظموں میں اختلاف ہے جو پہلے شاعروں کی ہیں۔کوئی کسی طرح بیان کرتا ہے اور کوئی کسی طرح۔اس سے معلوم ہوا کہ عربوں کے حافظے اچھے نہ تھے ورنہ اختلاف کیوں ہوتا۔(۳) قرآن رسول کے زمانہ میں پورا نہیں لکھا گیا۔اگر پورا لکھا جاتا تو حافظوں کے مارے جانے پر قرآن کے ضائع ہو جانے کا خطرہ کیوں ظاہر کیا جاتا۔22 (۴) قرآن میں آتا ہے۔الَّذِينَ جَعَلُوا الْقُرْآنَ عِضِينَ یعنی وہ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کر لیا۔کہتے ہیں اس سے معلوم ہوا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہی قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے والے پیدا ہو گئے تھے۔(۵) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ خود پڑھے لکھے نہ تھے اس لئے انہوں نے قرآن لکھنے کے لئے کا تب رکھے ہوئے تھے اور وہ جو چاہتے لکھ دیتے۔(۶) لکھا ہے کہ حضرت عثمان کے زمانہ میں قرآن کے پڑھنے میں بڑا اختلاف ہو گیا تھا۔اس سے معلوم ہوا کہ مسلمانوں میں قرآن کے متعلق اختلاف موجود تھا۔(۷) حضرت عثمان نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے وقت کے قرآن کی جتنی کا پیاں تھیں وہ جلوا دی تھیں۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ ان میں اختلاف تھا اس قرآن سے جو عثمان نے لکھوایا۔اگر اختلاف نہیں تھا تو ان کو کیوں جلوا یا گیا۔22