فضائل القرآن — Page 319
فصائل القرآن نمبر ۵ 319 مثیل موسی کہا جائے گا۔اُس کی قوم کے کاموں سے خدا تعالیٰ خوش ہوگا۔وہ انہیں مقدس بنائے گا اور ہمیشہ انہیں مقدس بنانے کے سامان پیدا کرتا رہے گا۔اُس کے مذہب کا نام نیا ہوگا اور خدا تعالیٰ خود وہ نام انہیں دے گا اور اُس میں سلامتی کا لفظ پایا جائے گا۔(سلامتی کا شہزادہ یعنی سردار اسلام اس کا لفظی ترجمہ ہے ) اس کے شہر کو ہمیشہ آباد رکھا جائے گا اور لوگ دُور دُور سے اس کا قصد کر کے آئیں گے۔وہ جس طرف رُخ کرے گا لوگ مرعوب ہونگے۔قومیں اس پر مل کر حملہ کریں گی لیکن شکست کھائیں گی سَيُهْزَهُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ النُّبُرَ۔اور اس کے دشمن ہلاک ہو نگے۔اس کا مقابلہ ایک طرف شامی حکومت سے اور ایک طرف ایرانی حکومت سے یعنی قیصر و کسرئی سے ہوگا اور دونوں شکست کھا ئیں گی۔اُس کے آنے کے بعد پہلی سلطنتیں اور پہلے دینوں کی برکت مٹ جائے گی اور ترقی ٹک جائے گی۔(عیسائیت نے بظاہر ترقی کی ہے لیکن پہلے عیسائیت نے بذریعہ تلوار بڑھنا چاہا اور بذریعہ تلوار روکی گئی۔اب بذریعہ تبلیغ بڑھنے کی کوشش کر رہی ہے تو حضرت مسیح موعود مقابلہ کے لئے پیدا ہو گئے۔) اُس کی قوم میں ہمیشہ مصلح پیدا ہوتے رہیں گے۔وہ اگلے اور پچھلے لوگوں میں بمنزلہ ایک واسطہ کے ہوگا۔اُس کی تعلیم سلامتی کی تعلیم ہوگی۔وہ کسی خاص قوم کے لئے نہ ہوگی بلکہ سب کے لئے ہوگی۔اُس کا رویہ دوسروں کے لئے ایک نمونہ کے طور پر ہوگا اور دوسری اقوام اس کے اثر سے اپنے اندر ایک پاک تبدیلی پیدا کر لیں گی۔اُس کی تعلیم کے ذریعہ سے بے حکمت اور رسمی احکام کو مٹا کر با حکمت تعلیم دی جائے گی۔اُس کی تعلیم میں ہر قسم کے ضروری امور بیان ہو نگے اور وہ بالکل مکمل ہوگی جس کے بعد کسی اور تعلیم کی ضرورت نہ رہے گی۔اس کی تعلیم کا ماحصل یہ ہوگا کہ وہ نجات کا راستہ ہر قوم اور ہر حالت کے لوگوں کے لئے کھولے گا اور افراط و تفریط اور شیطانی غلامی سے لوگوں کو بچائے گا۔(غیر الہامی مذہب کلی طور پر شیطان کے قبضہ میں ہیں ) وہ فطرتِ انسانی کی نیکیوں کو اُبھارے گا۔اُس کی کتاب خالص الہام پر مشتمل ہوگی ایک لفظ بھی دوسرا اُس میں موجود نہ ہوگا۔وہ گذشتہ انبیاء پر سے الزامات کو دور کرے گا خصوصا حضرت مسیح کی پاکیزگی ایک خاص نمونہ کے ذریعہ لوگوں کو عملاً دکھا دے گا۔