فضائل القرآن — Page 309
فصائل القرآن نمبر ۵ 309 اور اُسے خوب سجایا مگر اس کے ایک کونہ میں ایک اینٹ کی جگہ خالی رکھی۔لوگ آتے اور اس مکان کو دیکھنے کے لئے اُس کا چکر کاٹتے اور تعجب سے کہتے یہاں ایک اینٹ کی جگہ خالی ہے؟ میں وہ کونے کی اینٹ ہوں جس سے اس مکان کی تکمیل ہوئی اور خاتم النبیین ہوں۔کونے کے پتھر کے بھی یہی معنے ہوتے ہیں کہ وہ دو دیواروں کو آپس میں ملاتا ہے اور دیوار کے معنے قرآن میں روحانی سلسلہ کے ہوتے ہیں۔چنانچہ سورہ کہف میں حضرت موسی علیہ السلام نے دیوار کی مثال بنی اسرائیل سے دی ہے۔اب دیکھنا یہ چاہئے کہ ان دو دیواروں سے کیا مراد ہے جن کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کو نہ کا پتھر بن کر ملایا۔سو ایک دیوار تو پہلے انبیاء کی تھی جو مختلف شریعتوں کے تابع تھے اور ایک دیوار قرآن کی تھی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان دونوں کے اتصال کا ذریعہ ہیں کیونکہ آپ ہی کے ذریعہ آپ کی اُمت پہلے انبیاء کو مانتی ہے اور آپ ہی کے ذریعہ سے آئندہ آنے والے مامور پہلے نبیوں سے تعلق پیدا کرتے ہیں۔دیکھ لو دوسری قوموں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے مسلمانوں کا تمام اقوام سے تعلق قائم ہے۔ہندوؤں کے سوا اور کسی قوم کا حضرت کرشن سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن مسلمانوں کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توسط سے اُن سے بھی ہے کیونکہ قرآن میں آیا ہے إنْ مِنْ أُمَةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعہ سے یہ معلوم نہ ہوتا کہ ہر قوم میں نبی آئے تو ہمیں کیا علم تھا کہ کرشن جی بھی خدا کی طرف سے تھے۔پھر دیکھو یہود کو زرتشی قوم سے کوئی تعلق نہیں۔وہ ایک علیحدہ دیوار کھڑی ہے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس قسم کی ہر دیوار کو ملا دیا۔زرتشت کی ساختہ دیوار سے اسلامی دیوار وابستہ ہے اور دوسرے انبیاء کی دیواروں سے بھی اسلامی دیوار وابستہ ہے۔پس کونے کے پتھر کے معنے یہ ہیں کہ آپ آئندہ آنے والے لوگوں اور پچھلی قوموں میں واسطہ پیدا کر دیں گے پہلی دیواریں الگ الگ کھڑی تھیں۔حضرت موسی کی دیوار علیحدہ تھی۔حضرت عیسی کی علیحدہ۔حضرت کرشن کی علیحدہ مگر محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہر دیوار میں کونے کا پتھر بن گئے اور آپ نے سب کو یہ کہہ کر ملا دیا کہ سب نبی خدا کی طرف سے ہیں اور سب کا ایک ہی سلسلہ ہے۔پانچویں بات یہ بتائی گئی تھی کہ آپ کا مقابلہ سب دنیا سے ہوگا۔آپ پر حملے کئے جائیں گے دنیا