فضائل القرآن — Page 5
فصائل القرآن نمبر۔۔۔نے پھر کہا جب میں سجدہ کرتا ہوں تو خدا تعالیٰ مجھے کہتا ہے عرش پر سجدہ کر اور کہتا ہے تو محمد ہے تو عیسی ہے تو موسیٰ ہے آپ نے فرمایا کیا جب تمہیں محمد کہا جاتا ہے تومحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم والا جمال اور جلال بھی دیا جاتا ہے یا قرآن کریم کے علوم بھی تم پر کھولے جاتے ہیں ؟ اس نے کہا نہیں۔آپ نے فرمایا پھر خدا تعالیٰ تمہیں عرش پر نہیں لے جاتا ہے بلکہ شیطان بہکاتا ہے۔اگر خدا تمہیں عرش پر لے جاتا او محمد قرار دیتا تومحمدصلی اللہ علیہ وسلم والی طاقتیں بھی تمہیں آپ کی غلامی میں عطا فر ما تا۔تو قرآن کریم کی وحی کے نزول پر بحث کرتے ہوئے یہ سوال بھی سامنے آجائے گا کہ جس شخص پر یہ کلام اتر اوہ ایسا تو نہ تھا کہ مجنوں ہو یا اس کے دماغ میں کوئی اور نقص ہو۔جمع قرآن پر بحث (۳) تیسرا سوال قرآن کریم پر نظر ڈالتے وقت یہ سامنے آئے گا کہ قرآن کریم کس طرح جمع ہوا؟ یہ سوال قدرتی طور پر پیدا ہوتا ہے کہ جو کتاب دنیا کے سامنے رکھی گئی کیا اس صورت میں سامنے آئی ہے جو اس کے نازل کرنے والے کا منشا تھا ؟ اگر اسی صورت میں سامنے آئی ہے تب تو معلوم ہوا کہ اس پر غور کرنے سے وہ صحیح منشاء معلوم ہو جائے گا جو پیش کرنے والے کا تھا۔لیکن اگر اس میں کوئی خرابی اور نقص پیدا ہو گیا ہے تو پھر اس کتاب کے پیش کرنے والے کا جو منشا تھا وہ حبط ہو گیا۔اس وجہ سے اس کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔یورپ کے لوگوں نے یہ ثابت کرنے کی بڑی کوشش کی ہے کہ قرآن کریم صحیح طور پر جمع نہیں ہوا۔وہ کہتے ہیں قرآن کریم کی عبارت کی کوئی ترتیب نہیں یونہی مختلف باتوں کو اکٹھا کر دیا گیا ہے۔حفاظت قرآن کریم کا مسئلہ (۴) چوتھی چیز یہ ثابت کرنی ہوگی کہ قرآن اب تک محفوظ بھی ہے۔اگر ہم یہ ثابت کر دیں کہ قرآن صحیح طور پر پیش کرنے والے کے منشاء کے مطابق جمع ہوا ہے۔مگر یہ کہا جائے کہ اس میں کچھ زائد حصہ بھی شامل ہو گیا ہے یا اس میں سے کچھ حصہ حذف ہو گیا ہے تو پھر سوال ہوگا کہ کتاب اب اصل شکل میں نہیں رہی۔اس وجہ سے وہ فائدہ نہیں دے سکتی جس کے لئے آئی تھی اور دنیا کے لئے 5 сл