فضائل القرآن

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 131 of 434

فضائل القرآن — Page 131

فصائل القرآن نمبر۔۔۔131 بھی لے لوں۔اس طرح میرا کام اور بھی وسیع ہو گیا جسے اس سال تو میں یقینی طور پر ختم نہیں کر سکتا۔اور اگلے سال کے متعلق میں نہیں جانتا کہ خدا تعالیٰ میرے دل میں کیا ڈالے۔اس لئے جتنا ہو سکے گا اتنا بیان کر دوں گا۔قرآن کریم اپنی ہر بات میں افضل ہے میں نے بتایا تھا کہ قرآن کریم کو جو افضلیت حاصل ہے وہ انہی باتوں میں نہیں جو اس میں دوسری الہامی کتابوں سے زائد ہیں بلکہ جو باتیں پہلی کتابوں میں موجود ہیں ان کے لحاظ سے بھی قرآن کریم ان سے افضل ہے۔میں غور کرتے ہوئے اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اگر پہلی کتابوں میں کپڑے بدلنے کا کوئی طریق بتایا گیا ہے تو قرآن کریم نے اس سے بہتر اور عمدہ طریق پیش کیا ہے۔اگر ان میں کھانا کھانے کے متعلق حکم دیا گیا ہے تو اس کا بھی قرآن کریم نے ان سے اچھا طریق پیش کیا ہے۔گویا کوئی معمولی سے معمولی بات بھی قرآن کریم نے ایسی نہیں بتائی جس میں اس کے برابر کوئی اور کتاب ہو۔اور خواہ کوئی موٹی سے موٹی بات لے لی جائے اس میں بھی قرآن کریم دوسری کتابوں سے افضل ثابت ہوگا۔بلکہ بغیر سوچنے اور غور کرنے کے جو پہلی بات سامنے آئے اگر اسی کو لے لیا جائے تو میں اس کے متعلق بھی بتا دوں گا کہ کس طرح معمولی سے معمولی بات کے متعلق بھی پہلی کتابوں میں تعلیم موجود ہونے کے باوجود قرآن کریم نے ان سے اعلی تعلیم پیش کی ہے۔پس ان لوگوں کا شبہ دور کرنے کے لئے جنہیں یہ خیال ہو کہ شاید تفصیل کی رو سے قرآن کریم کی فضیلت ثابت نہ ہو سکتی ہو۔میں دو مثالیں لے لیتا ہوں اور بتا تا ہوں کہ قرآن کریم نے کس طرح انہیں نئے اور علمی رنگ میں پیش کیا ہے۔صدقہ و خیرات کے بارہ میں اسلامی تعلیم کی جامعیت پہلی مثال میں میں صدقہ و خیرات کی تعلیم کو پیش کرتا ہوں۔یہ کوئی روحانی مسئلہ نہیں بلکہ ایک فطری امر ہے۔ایک دوسرے سے ہمدردی کا جذ بہ حیوانوں تک میں موجود ہے۔ایک حیوان دوسرے حیوانوں سے ہمدردی کرتا ہے۔ایک پرندہ دوسرے پرندہ سے ہمدردی کرتا ہے۔اگر ایک